خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 359 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 359

خلافة على منهاج النبوة ۳۵۹ جلد سوم کمزور کو گرنے نہیں دیتا اور طاقتور کو اتنا آگے نہیں نکلنے دیتا کہ دوسرے لوگ اس کے مقابلہ میں حقیر ہو جائیں۔اگر مرکز نہیں ہوگا تو کمزور گرے گا، اگر مرکز نہیں ہوگا تو طاقتو را تنا آگے نکل جائے گا کہ باقی لوگ سمجھیں گے کہ یہ آسمان پر ہے اور ہم زمین پر ہیں ہمارا اور اس کا آپس میں واسطہ ہی کیا ہے لیکن نظام اسلامی میں آ کر وہ ایسے برا بر ہو جاتے ہیں کہ بعض مواقع پر امیر اور غریب میں کوئی فرق ہی نہیں رہتا۔“ ( الفضل ۲۸ / مارچ ۱۹۵۱ء ) المائدة: 3