خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 335 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 335

خلافة على منهاج النبوة ۳۳۵ جلد سوم تمہاری ڈھال تمہارا امام ہے ۲۸ دسمبر ۱۹۴۵ء کو جلسہ سالانہ پر خطاب کرتے ہوئے حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے فرمایا:۔میں نے اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے رحم پر بھروسہ رکھتے ہوئے اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے بہت سی تدابیر اختیار کی ہیں اور کئی سکیمیں ہیں جن کا جماعت کے سامنے اعلان کر چکا ہوں۔یہ ہو سکتا ہے کہ تم میں سے کوئی شخص ان میں سے بھی بہتر تدابیر جماعت کی علمی ، تجارتی، صنعتی اور اقتصادی ترقی کے لئے بتا سکے۔لیکن تمہیں اس حقیقت کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ اگر تم آسمان کی چوٹی پر بھی پہنچ جاؤ تب بھی اسلام تمہیں یہی کہتا ہے کہ الاِمَامُ جُنَّةٌ يُقْتَلُ مِنْ وَرَائِهِ لا تمہاری ڈھال تمہارا امام ہے اور تمہاری تمام تر سلامتی اسی میں ہے کہ تم اس کے پیچھے ہو کر جنگ کرو۔اگر تم اپنے امام کو ڈھال نہیں بناتے اور اپنی عقلی تدابیر کے ماتحت دشمن کا مقابلہ کرتے ہو تو تم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔کامیابی اسی شخص کیلئے مقدر ہے جو اسلام کی جنگ میری متابعت میں لڑے گا۔پس ہوسکتا ہے کہ تم میں سے کسی شخص کی ذاتی رائے تجارت کے معاملہ میں مجھ سے بہتر ہو یا صنعت وحرفت کے متعلق وہ زیادہ معلومات پیش کر سکتا ہولیکن بہر حال جو اصولی سکیم میری طرف سے پیش ہوگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُسی میں برکت پیدا کی جائے گی اور وہی اسکے منشاء اور ارادہ کے ماتحت ہوگی۔اگر تم اس سکیم پر عمل کرو گے تو کامیاب ہو جاؤ گے اور اگر تم اس سکیم کو نظر انداز کر کے اپنی ذاتی آراء کو مد نظر رکھو گے اور اپنے تجربہ اور ذاتی معلومات کو اپنا راہنما بناؤ گے تو تم کبھی کامیاب نہیں ہوسکو گے۔میں امید کرتا ہوں کہ جماعتیں ان تمام باتوں کو پوری طرح ملحوظ رکھیں گی۔اور کوشش کریں گی کہ ان کا قدم ترقی ( الفضل ۱۱/ نومبر ۱۹۶۵ء) 66 کی دوڑ میں پہلے سے زیادہ تیز ہو۔“ بخارى كتاب الجهاد والسير باب يقاتل من وراء الامام و يتقى به فه ۴۸۹ حدیث نمبر۷ ۲۹۵ مطبوعہ ریاض ١٩٩٩ءالطبعة الثانية