خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 334 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 334

خلافة على منهاج النبوة ۳۳۴ جلد سوم اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔انہیں اخلاق اور احکام قرآنیہ کے نفاذ کی نگرانی کرنی چاہئے۔پس اگر کوئی ہماری نصیحت کو نہیں مانتا تو اس طرح کا حکم تو جیسے حکومت کے احکام ہوتے ہیں نہ ہمارے اختیار میں ہے اور نہ ہم دے سکتے ہیں اور نہ اس کا نفاذ کرا سکتے ہیں اور میرے دل کا میلان یہ ہے کہ ایسے اختیارات کو لینا میں پسند نہیں کرتا اس لئے ہم تو جب بھی کوئی بات کہیں گے محبت اور پیار سے ہی کہیں گے اور اگر اس سے کوئی یہ استدلال کرتا ہے کہ حکم نہیں تو اسے ا یا د رکھنا چاہیے کہ ایسے احکام دینا نہ تو ہمارے اختیار میں ہے اور نہ ہی ہم ایسے احکام کے نفاذ کی طاقت رکھتے ہیں“۔( الفضل ۱۲؍ دسمبر ۱۹۴۴ء)