خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 11
خلافة على منهاج النبوة 11 جلد سوم باز نہیں آؤ گے تو خدا تمہیں بغیر سزا کے نہیں چھوڑے گا جہاں تمہاری نظر بھی نہیں جاسکتی وہاں خدا کا ہاتھ پڑتا ہے۔اللہ تعالیٰ تمہیں فہم دے اپنے آپ کو اور اس شخص کے درجہ کو جو تمہارے لئے کھڑا کیا گیا ہے پہچانو۔کسی شخص کی عزت اس شخص کے لحاظ سے نہیں ہوا کرتی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اس لئے نہیں کہ آپ عرب کے باشندہ تھے اور عبداللہ کے بیٹے تھے بلکہ اس درجہ کے لحاظ سے ہے جو خدا نے آپ کو دیا تھا۔اسی طرح میں ایک انسان ہوں اور کوئی چیز نہیں۔مگر خدا نے جس مقام پر مجھ کو کھڑا کیا ہے اگر تم ایسی باتوں سے نہیں رکو گے تو خدا کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔بعض باتیں معمولی ہوتی ہیں مگر خدا کے نزدیک بڑی ہوتی ہیں۔خدا تم کو سمجھ دے۔آمین۔البقرة: ۱۰۶،۱۰۵ النور: ۵۶ خطبات محمود جلد نمبر ۵ صفحه ۴۹۸ تا ۵۰۲) تاريخ الخلفاء للسيوطى صفحه ۶۰ الناشر مکتبہ نزار مصطفى الباز ۲۰۰۴ء النساء: ۶۶