خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 5
خلافة على منهاج النبوة جلد سوم ނ چار پڑھ لے تو تم بھی اس کے ساتھ چار ہی رکعت ادا کر و۔اگر وہ چار کی بجائے پانچ پڑھ لے تو تم بھی اس کی اتباع کرو حالانکہ وہ کوئی نیا حکم نہیں لاتا۔پھر امام کا اتنا ادب ملحوظ رکھا کہ اس کو غلطی پر ٹوکنے کی بجائے سُبحَانَ اللہ کا کلمہ سکھایا جس کے معنے یہ کہ سہو و خطا سے پاک تو اللہ تعالیٰ کی ہی ذات ہو سکتی ہے۔پھر یہ بات کہ غیر مامور خلیفہ غلطی کر سکتا ہے لہذا اس کی یا اس کا حکم ماننے کی ضرورت ہی نہیں کیسا خطرناک خیال ہے۔در حقیقت غلطی کرنے سے پاک کوئی انسان نہیں ہو سکتا۔دیکھو ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی کہتے ہیں کہ تم میں سے دو آدمی میرے پاس ایک فیصلہ لاتے ہیں لیکن ایک انسان زبان کی چالاکی سے اپنے حق میں فیصلہ کر ا لیتا ہے حالانکہ وہ حقدار نہیں ہوتا۔پس اس طرح پر ا یا حق لینے والا آگ کا ٹکڑا لیتا ہے۔سے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں بھی غلطی کر سکتا ہوں تو دوسرا کون ہے جو یہ کہے کہ میں غلطی سے پاک ہوں۔اگر ایک شخص علیحدہ نماز پڑھے اور یہ کہے کہ میں امام کے پیچھے اس لئے نماز نہیں پڑھتا کہ وہ غلطی کرتا ہے تو ہم یہ کہتے ہیں کہ اگر وہ اکیلا نماز پڑھے تو کیا وہ غلطی نہیں کر سکتا ؟ جس طرح امام بتقاضائے بشریت غلطی کر سکتا ہے اسی طرح پر وہ شخص بھی جو اکیلا نماز پڑھتا ہے غلطی سے نہیں بچ سکتا۔پس جماعت جماعت ہے اس کے ساتھ مل کر نماز پڑھنے والا اور اکیلا نماز پڑھنے والا دونوں کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔جو خلیفہ کی مخالفت کرتے ہیں ان کو واضح رہے کہ حضرت عثمان کے وقت میں جب لوگ مخالفت کے لئے اُٹھے تو آپ نے فرمایا تم خوب یا د رکھو تم یہ فتنہ مت پھیلا ؤ اس فتنہ سے تم میں کبھی صلح نہیں ہوگی ، تم میں کبھی اتفاق نہیں ہو گا۔چنانچہ آج تک مسلمانوں میں صلح نہیں ہوئی۔عبداللہ بن سلام کا یہ قول سن کر کہ آخری وقت میں فتنہ ہو گا ابن عباس نے کہا کہ تم جماعت کو اختیار کرنا۔لوگوں نے کہا اگر چہ قاتل ہی ہو۔انہوں نے کہا ہاں اگر چہ قاتل ہی ہو؟ (ایسے ہی تین بار کہا ) لوگ موازنہ کر کے دیکھ لیں کہ کس طرف زیادہ فوائد ہیں۔تم کہتے ہو بیعت ضروری نہیں لیکن ہم کہتے ہیں اتفاق تو ضروری ہے پس کیوں اس طریق کو اختیار کرتے ہو جو اتفاق سے دور کرنے والا ہے۔میں کل ہی ذکر کر رہا تھا لَوْ كَانَ الْإِيمَانُ مُعَلَّقًا بِالْكُرَيَّالَنَا لَهُ رِجَالٌ مِنْ أَبْنَاءِ فَارِسُ۔اس میں رِجَال کا