خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 110 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 110

خلافة على منهاج النبوة 11۔جلد سوم جب میں یہ کہتا ہوں کہ تمہارے دلوں میں غیرت نہیں تو اس سے مراد وہی خاص لوگ ہیں جو بڑھ بڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور پھر قابل شرم بے غیرتی کا نمونہ دکھاتے ہیں۔پس تمہارا گالیاں سننا بتا تا ہے کہ تمہارے دل مردہ ہو چکے ہیں۔تم بے ایمانی کے ساتھ ایمان کا جبہ پہن کر نکلے ہوا اور تمہاری غرض محض تماش بینی ہے۔ایسے لوگ اُس وقت بھی تماش بین ہوتے ہیں جب وہ ہماری مجلسوں میں شور مچارہے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت کی حفاظت ہونی چاہئے۔اور جب وہ اُس مجلس میں جاتے ہیں جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دی جاتی ہیں تو وہاں بھی ان کی حیثیت ایک تماش بین کی سی ہوتی ہے اور یقیناً ایسے لوگ اپنی قوم کیلئے عارا ورنگ کا باعث ہوتے ہیں۔پھر میں تمہیں کہتا ہوں تم اپنے آپ کو با غیرت کہتے ہو اور تم سمجھتے ہو کہ تم سلسلہ کے قربانی دینے والے ہو مگر تمہارے پاس اس الزام کا کیا جواب ہے کہ جب آریوں کا پر وسیشن نکل رہا تھا تو تم میں سے ایک شخص نے مرزا غلام احمد زندہ باد کا نعرہ لگایا۔اس میں غیرت کا کونسا سوال تھا ؟ کیا دوسری قوموں کا حق نہیں کہ وہ بھی اپنے بزرگوں کے حق میں نعرے لگائیں ؟ تم کہتے ہو لوگ ہم پر جھوٹا الزام لگاتے ہیں کہ ہم میں سے کسی نے دیکھرام مُردہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔میں کہتا ہوں یہ درست ہے کہ تم میں سے کسی نے ایسا نہیں کیا مگر تم انصافاً آپ ہی بتاؤ کہ جس وقت تمہارا پروسیشن نکل رہا ہو اور تم محمد زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہو تو اُس وقت اگر کوئی شخص ابو جہل زندہ باد کا نعرہ لگا دے تو تمہارے تن بدن میں آگ لگ جائے گی یا نہیں ؟ اگر لگ جائے گی تو تمہیں سمجھنا چاہئے کہ تمہارے دشمن کے سینہ میں بھی دل ہے۔اور اُس کا دل بھی اُس وقت دُکھتا ہے جب تم اُس کے مظاہرہ کے وقت میں مرزا غلام احمد زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہو۔پس تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے مُردہ باد نہیں کہا تھا زندہ باد کہا تھا۔سوال یہ نہیں کہ تم نے کیا کہا بلکہ سوال یہ ہے کہ ایسے موقع پر زندہ باد کا نعرہ لگانا بھی دوسرے کو چڑانا اور اسے تکلیف دینا ہوتا ہے۔جس وقت تم اپنا پر وسیشن نکال رہے ہو اور سلسلہ کی تعریف میں نعرے لگا رہے ہو اُس وقت اگر کوئی شخص لیکھر ام زندہ باد یا ثناء اللہ زندہ باد کا نعرہ لگا دے تو ایمان سے کہو کہ تمہیں غصہ آئے گا یا نہیں ؟ آئے گا اور