خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 92 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 92

خلافة على منهاج النبوة ۹۲ جلد سوم خطر ناک جگہ پر موجود رہتے تھے یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ۔کیونکہ لڑائی میں سب سے زیادہ خطرناک جگہ وہی ہوتی تھی جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے تھے۔کیونکہ دشمن کا سارا زور وہیں ہوتا تھا اور لوگ کہتے تھے کہ یوں تو یہ بڑھا بہت نرم دل ہے لیکن لڑائی میں سب سے آگے رہتا ہے۔پس خاموشی سے اخلاص میں فرق نہیں پڑتا بلکہ ممکن ہے جو زیادہ خاموش رہنے والا ہے خدا کے نزدیک زیادہ مخلص ہو اور وہ جو زیادہ شور مچانے والا ہے وہ منافق ہو۔کیونکہ خدا تمہارے دلوں کو دیکھتا ہے اور وہ خوب سمجھتا ہے کہ مومن کون ہے اور منافق کون ہے“۔خطبات محمود جلد ۱۸صفحه ۱۳۱ تا ۱۳۸) بخاری کتاب الجهاد باب يُقَاتَلُ مِنْ وَرَاءِ الْاِمَامِ وَيَتَقَى به صفحه ۴۸۹ حدیث نمبر ۲۹۵۷ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية الحجر: ۹۵ الحجر : ٩٦ مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۴۳۶ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء ال عمران: ۱۲۸