خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 481
خلافة على منهاج النبوة ۴۸۱ جلد دوم آخری نبی بلکہ خدائے واحد خود نہایت شوق سے اپنے ہاتھ پھیلا کر ان کی ملاقات کیلئے آگے بڑھے اور وہ ہمیشہ ہمیش کیلئے خدا تعالیٰ کی برکات کے وارث ہوں میں احمدیت اور اس کے آثار کو بھی خدا کے سپر د کرتا ہوں وہی ان کا بھی محافظ ہو اور ان کی عزت کو قیامت تک قائم رکھے۔آمین ثم آمین اے دوستو ! میری آخری نصیحت یہ ہے کہ سب برکتیں خلافت میں ہیں نبوت ایک بیج ہوتی ہے جس کے بعد خلافت اس کی تاثیر کو دنیا میں پھیلا دیتی ہے تم خلافت حقہ کو مضبوطی سے پکڑو اور اس کی برکات سے دنیا کو متمتع کرو تا خدا تعالیٰ تم پر رحم کرے اور تم کو اس دنیا میں بھی اونچا کرے اور اُس جہان میں بھی اونچا کرے تا مرگ اپنے وعدوں کو پورا کرتے رہو اور میری اولاد اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولا د کو بھی ان کے خاندان کے عہد یاد دلاتے رہو۔احمدیت کے مبلغ اسلام کے بچے سپاہی ثابت ہوں اور اس دنیا میں خدائے قدوس کے کارندے بنیں۔کیا ہمارا خدا اتنی طاقت بھی نہیں رکھتا جتنی کہ حضرت مسیح ناصری رکھتے تھے۔مسیح ناصری تو ایک نبی تھے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام نبیوں کے سردار تھے خدا تعالیٰ ان کی سرداری کو دونوں جہان میں قائم رکھے اور ان کے ماننے والوں کا جھنڈا بھی نیچا نہ ہو اور وہ اور ان کے دوست ہمیشہ سر بلند رہیں۔آمین ثم آمین میں یہی نصیحتیں پاکستان سے باہر کے احمدیوں کو بھی کرتا ہوں وہ بھی خدا تعالیٰ کے ایسے ہی محبوب ہیں جیسے پاکستان میں رہنے والے احمدی اور جب تک وہ اسلام کو اپنا مطمع نظر قرار دیں گے خدا تعالیٰ ان کو بھی اور اسلام کو بھی دنیا میں بلند کرتا چلا جائے گا اِنشَاءَ الله - خدا کرے احمدیوں کے ذریعہ سے کبھی دنیا میں ظلم کی بنیا د قائم نہ ہو بلکہ عدل ، انصاف اور رحم کی بنیاد قائم ہوتی چلی جائے اور ہمیشہ خدا تعالیٰ کے فرشتے ان کے دائیں بھی کھڑے ہوں اور بائیں بھی کھڑے ہوں اور کوئی شخص ان کی طرف نیزہ نہ پھینکے جسے خدا تعالیٰ کے فرشتے آگے بڑھ کر اپنی چھاتی پر نہ لے لیں۔آمین ثم آمین آدم اول کی اولاد کے ذریعہ سے بالآخر دنیا میں بڑا اظلم قائم ہوا اب خدا کرے۔آدم ثانی ا