خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 474 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 474

خلافة على منهاج النبوة ۴۷۴ جلد دوم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مصلح موعود کے متعلق الہی بشارات کا ذکر کہتے ہوئے فرمایا ہے کہ:۔بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا جو ہوگا ایک دن محبوب میرا کروں گا ڈور اس مہ سے اندھیرا دکھاؤں گا کہ اک عالم کو پھیرا بشارت کیا ہے اک دل کی غذا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الأَعادِي۔١٠ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں غیر معمولی تغیرات پیدا فرمائے گا جن کے نتیجہ میں ہماری جماعت اتنی ترقی کرے گی کہ ساری دنیا کے لوگ اس میں داخل ہونے شروع ہو جائیں گے۔اسی طرح اس شہادت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دشمنوں کو رسوا اور نا کام کرے گا اور ہمیں کامیابی اور غلبہ عطا فر مائے گا۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور وہ ہمیشہ اسلام کے غلبہ اور احمدیت کی ترقی کیلئے آپ کو رات دن کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے یہاں تک کہ ساری دنیا میں احمدیت پھیل جائے اور کیا عیسائی اور کیا یہودی اور کیا دوسرے مذاہب کے پیرو سب کے سب احمدی ہو جائیں۔لیکن جب تک وہ وقت نہیں آتا تمہیں کم از کم پاکستان اور ہندوستان میں تو اپنے آپ کو پھیلانے کی کوشش کرنی چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے کرشن کا اوتار بھی قرار دیا گیا ہے اور آپ کا الہام ہے کہ :۔وو ہے کرشن رو در گوپال تیری مہما گیتا میں لکھی گئی ہے 11 پس اگر دنیا نہیں تو کم سے کم ہندوستان کے ہندؤوں کو تو اسلام اور احمدیت میں داخل کرلو تا کہ أَصْلُهَا ثَابِت کی مثال تم ہر صادق آجائے اور فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ بھی اس کے نتیجے میں پیدا ہو جائے۔آجکل ہندوستان میں خدا تعالیٰ کے فضل سے لوگوں کو احمدیت کی