خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 467
خلافة على منهاج النبوة ۴۶۷ جلد دوم تم نَسُلاً بَعْدَ نَسُل اپنے آپ کو نظام خلافت سے وابستہ رکھو مجلس خدام الاحمدیہ کے اٹھارویں سالانہ اجتماع کے موقع پر۲۳/اکتوبر ۱۹۵۹ء کو افتتاحی اجلاس میں محترم صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب نائب صدر خدام الاحد به نے حضرت خلیفتہ لمسیح الثانی کا جو نہایت ایمان افروز اور روح پرور پیغام پڑھ کر سنایا اور ۲۴ ا کتوبر کو خود حضور نے بھی پڑھ کر سنایا وہ درج ذیل ہے۔أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ خدام الاحمدیہ کے نوجوانوں کو میں اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ انسان دنیا میں پیدا بھی ہوتے ہیں اور مرتے بھی ہیں لیکن قو میں اگر چاہیں تو وہ ہمیشہ کیلئے ز سکتی ہیں پس تمہیں اپنی قومی حیات کے قیام اور استحکام کے لئے ہمیشہ کوشش کرنی چاہیے اور نَسُلاً بَعْدَ نَسلِ اسلام اور احمدیت کو پھیلانے کی جد و جہد کرتے چلے جانا چاہیے۔اگر مسیح موسوی کے پیرو آج ساری دنیا پر پھیل گئے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسیح محمدی جو اپنی تمام شان میں مسیح موسوی سے افضل ہے اس کی جماعت ساری دنیا میں نہ پھیل جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو اس مقصد کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا بھی کی ہے اور فرمایا