خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 424 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 424

خلافة على منهاج النبوة ۴۲۴ جلد دوم قلیل رقم کے سوا اپنی دُکانوں کا سارا خرچ کمپنی کے فنڈ ز میں سے کیا۔جس کے نتیجہ میں ان تعمیرات پر اٹھارہ ہزار روپے کے قریب مجموعی خرچ ہوا جس میں تحریک جدید کی منتقل شدہ رقم بھی شامل ہے۔اس میں سے ان کی اپنی دُکانوں کا خرچ ساڑے دس ہزار روپے اور باقی قریباً ساڑھے سات ہزار روپے کمپنی کی عمارت کا خرچ ہے۔اس طرح (اگر وکیل المال صاحب کی رپورٹ صحیح ہے تو ) میاں عبدالمنان صاحب تحریک جدید اور کمپنی کا دس ہزار روپیہ نا جائز طور پر اپنے تصرف میں لائے جو بعد میں ۱۴ / اکتوبر کو ان سے وصول کر لیا گیا“۔اسی طرح چوہدری ظہور احمد صاحب آڈیٹر صدرانجمن احمدیہ کی شہادت مکرم چوہدری ظہور احمد صاحب آئی پی صدر انجمن احمدیہ کی شہادت ہے دت کہ:۔میں نے صدر انجمن احمدیہ کے آڈیٹر کی حیثیت سے جب جلسہ سالا نہ ۱۹۵۳ء کے حسابات کی پڑتال کی تو مجھے معلوم ہوا کہ صدرانجمن احمدیہ کے منظور شدہ قواعد کے ماتحت جو رقم یا تو محکمہ کے سیف (SAFE) میں نقد موجود ہونی چاہیے تھی یا صد را مجمن احمدیہ کے صیغہ امانت میں جلسہ سالانہ کی امانت میں جمع موجود ہونی ضروری تھی اس میں سے مبلغ ۱۸۹۹ روپے ۱ آنہ ۳ پائی کم تھے۔یہ وہ زمانہ تھا جبکہ مولوی عبد المنان صاحب افسر جلسہ سالانہ تھے۔جب مولوی عبد المنان صاحب جلسہ سالانہ کے کام سے تبدیل کئے گئے تو یہ تمام کی تمام رقم کلرک غلام احمد صاحب کے نام پیشگی ظاہر کی گئی جو اُس وقت محرر جلسہ سالانہ تھے۔میں نے اس معاملہ میں مزید چھان بین کی اور متعلقہ کا رکنان دفتر کے بیانات لئے اور پرانا ریکارڈ دیکھا تو معلوم ہوا کہ ۱۹۴۹ء میں ۵۰۰ روپے کی رقم مولوی عبدالمنان صاحب نے لی تھی اس رقم میں سے مختلف وقتوں میں انہوں نے کچھ رقم واپس کی اور ابھی تک ۱۷۹ روپے ۱۲ آنے ۶ پائی اس پانسو کی رقم میں سے ان کے تصرف میں ہیں اور باوجود بار بار کے مطالبات کے یہ رقم بھی واپس نہیں ہوئی۔اسی طرح اسی زمانہ میں ۵۰ روپے دفتر جلسہ سالا نہ کی نقدی میں سے پیشگی کا نام دے کر غلام رسول چک ۳۵ کو دلائے گئے یہ رقم بھی