خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 421 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 421

خلافة على منهاج النبوة ۴۲۱ جلد دوم تمہارے مباہلے کا نتیجہ یہ نکلا کہ تمہارے بھائی کا بھی خانہ ویران ہو گیا۔۳۶ تمہارے بھائی مولوی عبدالواحد کا بھی خانہ برباد ہو گیا یعنی مولوی اسماعیل غزنوی کے باپ کا جس کی بیوی حضرت خلیفہ اول کی بڑی بیٹی تھی اور فرماتے ہیں یہ میرے مباہلہ کا نتیجہ تھا۔غرض یہ خاندان سلسلہ کا پرانا دشمن ہے ان کے دادا نے پیشگوئی کی ہوئی ہے کہ ان کو نور قادیان یعنی صداقت احمدیت نصیب نہیں ہوگی اور ہمیشہ اس کے دشمن رہیں گے مگر معلوم ہوتا ہے کہ اب منان اور عبد الوہاب سے انہوں نے اس فتنہ کے موقع پر خاص یارا نہ گانٹھا ہے جس کے دوسرے معنی یہ ہیں کہ مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی مرحوم کی پیشگوئی کے مطابق مولوی عبدالمنان اور مولوی عبدالوہاب بھی احمدی نہیں رہے۔کیونکہ اگر ان میں احمدیت رہتی تو مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی کی پیشگوئی کے مطابق ان کے پوتے اور ان کے پڑپوتے ان کی دوستی اور ان کی حمایت نہ کرتے مگر چونکہ وہ ان کی حمایت میں ہیں معلوم ہوا کہ ان لوگوں میں بھی احمدیت باقی نہیں رہی اگر باقی ہے تو پھر مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی کی پیشگوئی جھوٹی جاتی ہے حالانکہ وہ ایک راست باز انسان تھے۔دسمبر ۱۹۵۴ء میں مولوی عبد الوہاب صاحب نے لاہور میں کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے اپنی اولاد کیلئے صرف دنیوی ترقیات کیلئے دعا فرمائی ہے مگر حضرت خلیفہ اول نے اپنی اولاد کو خدا کے سپرد کر دیا چنانچہ ڈاکٹر عبد القدوس صاحب نواب شاہ سندھ کی شہادت ہے کہ:۔عاجز دسمبر ۱۹۵۴ء کے قافلہ کے ساتھ جو کہ جلسہ سالانہ پر قادیان جانے والا تھا لا ہور جو دھامل بلڈنگ گیا رات جو د ہامل بلڈنگ میں گزاری۔صبح نماز فجر باجماعت پڑھنے کے بعد بیٹھے تھے کہ مولوی عبد الوہاب صاحب آگئے اور پوچھا کہ جماعت ہوگئی ہے؟ بتانے پر کہ جماعت ہو چکی ہے انہوں نے خودا کیلے ہی نماز پڑھ لی۔مولوی عبدالوہاب صاحب کہنے لگے ( جیسے کہ درس دیا جاتا ہے ) کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لئے دنیاوی ترقیات کے لئے دعا فرمائی ہے جیسے دے ان کو عمر و دولت ، پھر کہا کہ آپ دیکھیں حضور کی اولا د دنیا کے پیچھے لگ کر پریشانیوں اور تکلیفوں میں مبتلا ہے کیونکہ دنیا کے پیچھے لگ