خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 372 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 372

خلافة على منهاج النبوة ۳۷۲ جلد دوم جو ٹھینگے کا مزہ ہے وہ ان کے ٹھڈوں میں نہیں تو یہ برکت جو خدا تعالیٰ نے ہمیں دی ہے محض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل دی ہے اور جوں جوں ہمارے مبلغ کام کریں گے اور احمدیت ترقی کرے گی ہمیں اور زیادہ برکت ملے گی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں تیرے ذریعہ اسلام کو دنیا پر غالب کروں گا اب جو شخص بھی اسلام کی تبلیغ کیلئے باہر نکلتا ہے اور جو شخص بھی تبلیغ کیلئے ایک پیسہ بھی دیتا ہے درحقیقت اپنے دائرہ میں وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نائب ہے۔اور جو وعدے خدا تعالیٰ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ تھے وہ اپنے درجہ اور مقام کے لحاظ سے اس کے ساتھ بھی ہونگے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو فوت ہو گئے اور قرآن کریم ایک کتاب ہے جو بولتی نہیں اب جو مبلغ ہیں وہی بولیں گے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد ایک رنگ میں آپ کے نائب ہونگے پس جوں جوں وہ امریکہ ، انگلستان اور دوسرے ممالک میں تبلیغ کریں گے اور اسلام بڑھے گا خلافت محمد یہ ظلی طور پر خدا تعالیٰ انہیں دیتا چلا جائے گا لیکن ان کی وہاں خلافت قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ یہاں مرکز میں بھی خلافت قائم ہو جو تمام احمدیوں کو اکٹھا رکھے اور انہیں خرچ بھجوائے تا کہ وہ اپنی اپنی جگہ کام کرسکیں۔پھر جوں جوں چندے بڑھتے جائیں تبلیغ کے نظام کو وسیع کرتے چلے جائیں۔میں نے کل بتایا تھا عیسائی خلافت نے ۵۲ لاکھ مبلغ تبلیغ کیلئے تیار کیا ہوا ہے اور اس کے مقابلہ میں ہماری طرف سے صرف سو ڈیڑھ سو مبلغ ہے۔جس دن مسیح محمدی کو ۲ ۵ لاکھ مبلغ مل گئے اُس دن بھاگتے ہوئے عیسائیت کو رستہ نہیں ملے گا۔“ الوصیت روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۵ ایڈیشن ۲۰۰۸ء الفضل ۲۶ ، ۲۷ مارچ ۱۹۵۷ء )