خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 371 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 371

خلافة على منهاج النبوة ۳۷۱ جلد دوم ނ بھی احمدیوں کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتیں کیونکہ ہمارے پاس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کا دیا ہوا دلائل و براہین کا وہ ذخیرہ ہے جو کسی اور قوم کے پاس نہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سپرد یہ کام کیا ہے کہ آپ اسلام کو ساری دنیا پر غالب کر دیں۔اب وہ زمانہ جب اسلام تمام دنیا پر غالب ہوگا کسی ایک آدمی کی کوشش۔نہیں آسکتا بلکہ اس کے لئے ایک لمبے زمانہ تک لاکھوں آدمیوں کی جد و جہد کی ضرورت ہے پس یہ کام صرف خلافت کے ذریعہ ہی پورا ہو سکتا ہے لیکن اس کا سارا کریڈٹ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ملے گا جن کے دیئے ہوئے ہتھیار ہم استعمال کرتے ہیں۔باقی باتیں محض خوشہ چینی ہیں۔جیسے کوئی شخص کسی باغ میں چلا جائے اور اس کے پھل کھالے تو وہ پھلوں کا مزہ تو اُٹھا لے گا لیکن اصل مزہ اُٹھا نا اُس کا ہے جس نے وہ باغ لگایا۔لطیفہ مشہور ہے کہ کوئی شخص سل کے عارضہ سے بیمار ہو گیا اُس نے بہتیرا علاج کرایا مگر اسے کوئی فائدہ نہ ہوا۔جب ڈاکٹروں نے اسے لا علاج قرار دے دیا تو وہ اپنے وطن واپس آ گیا۔وہ شخص وزیر آباد کے قریب سڑک پر جارہا تھا کہ اسے ایک پہلوان ملا جو کہ متکبرانہ طور پر سڑک پر چل رہا تھا اُس نے اُس عام دستور کے مطابق کہ پہلوان اپنا سر منڈ والیتے ہیں تا کہ کشتی میں ان کا مد مقابل ان کے بال نہ پکڑے اپنے بال منڈائے ہوتے تھے۔اس بیمار شخص کی حالت بہت کمزور تھی لیکن اُس پہلوان کو دیکھ کر اسے شرارت سوجھی اور اس نے آہستہ سے جا کر اس کے سر پر ٹھینگا مارا۔اس پر اُس پہلوان کو غصہ آ گیا اور اُس نے سمجھا کہ اس شخص نے میری ہتک کی ہے۔چنانچہ اس نے اُسے ٹھڈوں سے خوب مارا۔جب وہ اسے ٹھڈے ما رہا تھا تو وہ کہتا جاتا تھا کہ تو جتنے ٹھڈے چاہے مارے جتنا مزہ مجھے اس ٹھینگا مارنے میں آیا ہے تجھے ٹھڈوں سے نہیں آ سکتا۔اسی طرح جو مزہ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دلائل میں آیا ہے وہ عیسائیت کو اپنی طاقت کے زمانہ میں بھی نہیں آیا۔دیکھ لو عیسائی ہم پر حاکم تھے اور ہم کمزور اور ماتحت رعا یا تھے۔ہمارے پاس نہ تلوار تھی اور نہ کوئی مادی طاقت لیکن خدا تعالیٰ کا ایک پہلوان آیا اور اُس نے ہمیں وہ دلائل دیئے کہ جن سے اب ہم امریکہ انگلینڈ اور دوسرے سب ممالک کو شکست دے رہے ہیں یہ