خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 310 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 310

خلافة على منهاج النبوة جلد دوم پر عمل کرو تو محفوظ ہو جاؤ گے اور شیطان خواہ کسی بھیس میں بھی آئے تم اس کے قبضہ میں نہیں آؤ گے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تم کو ہمیشہ خلافت کا خدمت گزار رکھے اور تمہارے ذریعہ احمد یہ خلافت قیامت تک محفوظ چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ اسلام اور احمدیت کی اشاعت ہوتی رہے اور تم اور تمہاری نسلیں قیامت تک اس کا جھنڈا اونچا رکھیں اور کبھی بھی وہ وقت نہ آئے کہ اسلام اور احمدیت کی اشاعت میں تمہارا یا تمہاری نسلوں کا حصہ نہ ہو بلکہ ہمیشہ ہمیش کے لئے تمہارا اور تمہاری نسلوں کا اس میں حصہ ہو اور جس طرح پہلے زمانہ میں خلافت کے دشمن نا کام ہوتے چلے آئے ہیں تم بھی جلد ہی سالوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں ان کو نا کام ہوتا دیکھ لو“۔(اس کے بعد حضور نے عہد دُہرایا اور دعا کروائی۔دعا سے فارغ ہونے کے بعد حضور نے ارشاد فرمایا کہ:۔) واپس جانے سے پہلے میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت موجودہ زمانہ کے حالات کے لحاظ سے میں نے جماعت کے فتنہ پردازوں کا ذکر کیا ہے لیکن اس موقع کے زیادہ مناسب حال آج کا خطبہ جمعہ تھا جس میں میں نے خدمت خلق پر زور دیا ہے۔خدام الاحمدیہ نے پچھلے دنوں ایسا شاندار کام کیا تھا کہ بڑے بڑے مخالفوں نے یہ تسلیم کیا کہ ان کی یہ خدمت بے نظیر ہے۔تم اس خدمت کو جاری رکھو اور اپنی نیک شہرت کو مدھم نہ ہونے دو۔جب بھی ملک اور قوم پر کوئی مصیبت آئے سب سے آگے خدمت کرنے والے خدام الاحمدیہ کو ہونا چاہیے یہاں تک کہ سلسلہ کے شدید سے شدید دشمن بھی یہ مان لیں کہ در حقیقت یہی لوگ ملک کے سچے خادم ہیں۔یہی لوگ غریبوں کے ہمدرد ہیں۔یہی لوگ مسکینوں اور بیواؤں کے کام آنے والے ہیں۔یہی لوگ مصیبت زدوں کی مصیبت کو دور کرنے والے ہیں۔تم اتنی خدمت کرو که شدید سے شدید دشمن بھی تمہارا گہرا دوست بن جائے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم ایسا سلوک کرو کہ تمہارا دشمن بھی دوست بن جائے۔یہی خدام الاحمدیہ کو کرنا چاہیے۔اگر تمہارے کاموں کی وجہ سے تمہارے علاقہ کے لوگ تمہارے بھی اور تمہارے