خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 296 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 296

خلافة على منهاج النبوة ۲۹۶ جلد دوم جاؤ۔خدا تعالیٰ مٹی کے نیچے دبے ہوئے مسیح موعود کی پھر بھی مدد کرے گا اور ان لوگوں کو جو آپ کے خادموں کی طرف منسوب ہو کر آپ کے مشن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ذلیل و خوار کرے گا۔تمہارا اختیار ہے خواہ مسیح موعود علیہ السلام اور ان کی وحی کو قبول کرو یا مرتدوں اور منافقوں کو قبول کرو۔میں اس اختیار کو تم سے نہیں چھین سکتا مگر خدا کی تلوار کو بھی اُس کے ہاتھ سے نہیں چھین سکتا۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی ۶۱۹۵۶-۷-۲۵ ( الفضل ۲۸ جولائی ۱۹۵۶ء)