خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 295 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 295

خلافة على منهاج النبوة ۲۹۵ جلد دوم مبارک اور جلال الہی کے ظہور کا موجب ہوگا۔نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضا مندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ہم اس میں اپنی روح ( یعنی کلام ) ڈالیں گے“۔( میرے الہاموں کا زبردست طور پر پورا ہونا جماعت پچاس سال سے دیکھ رہی ہے۔اور جس کو شبہ ہو اب بھی اس کے سامنے مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں اخباروں میں چھپی ہوئی کشوف اور رؤیا کے ذریعہ سے بھی اور چوہدری ظفر اللہ خان جیسے آدمیوں کی شہادت سے بھی ) پھر خدا نے آپ سے فرمایا :۔وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا ( یہ شہرت کس نے پائی ؟ ) اور قو میں اس سے برکت پائیں گی ( قوموں نے برکت کس سے پائی ؟ ) پھر فرمایا: '' تب اپنے نفسی نف آسمان کی طرف اُٹھایا جائے گا وَكَانَ أَمْراً مَّقْضِيًّا - پس میری موت کو خدا نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے اور فرماتا ہے کہ جب وہ اپنا کام کرلے گا اور اسلام کو دنیا کے کناروں تک پہنچا لے گا تب میں اس کو موت دوں گا۔پس اس قسم کے چوہے محض لاف زنی کر رہے ہیں۔ایک شخص نے مجھ پر چاقو سے حملہ کیا تھا مگر اُس وقت بھی خدا نے مجھے بچایا۔پھر جماعت کی خدمت کرتے کرتے مجھ پر فالج کا حملہ ہوا اور یورپ کے سب ڈاکٹروں نے یک زبان کہا کہ آپ کا اس طرح جلدی سے اچھا ہو جانا معجزہ تھا۔پھر فرمایا ” تیری نسل بہت ہوگی ( جس پیشگوئی کے مطابق ناصر احمد پیدا ہوا) پھر فرمایا اور میں تیری ذریت کو بہت بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا۔مگر عبد الوہاب کے اس پیارے بھائی کے نزدیک اس پیشگوئی کے مصداق ناصر احمد کے پیچھے نماز پڑھنی نا جائز ہے مگر مولوی صدر دین کے پیچھے پڑھنی جائز ہے۔پس خود ہی سمجھ لو کہ اس فتنہ کے پیچھے کون لوگ ہیں ؟ اور آیا یہ فتنہ میرے خلاف ہے یا مسیح موعود کے خلاف مسیح موعود فوت ہو چکے ہیں جب وہ زندہ تھے تب بھی ان کو تم پر کوئی اختیار نہیں تھا۔قرآن مجید میں خدا تعالی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بھی فرماتا ہے کہ تو داروغہ نہیں۔اب بھی تم آزاد ہو چاہو تو لاکھوں کی تعداد میں مرتد ہو 6