خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 288 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 288

خلافة على منهاج النبوة ۲۸۸ جلد دوم دعا کرنے کے ، وہ یہ دعا کرتے کہ اللہ تو ہمارے خلیفہ کو اتنی عمر دے جس میں وہ بشاشت کے ساتھ کام کر سکے اور تیری مدد اس کے ساتھ ہو تو مجھے کتنا فائدہ ہوتا۔اگر وہ مجھے عمر نوح ہی دے تو ہزار سال کی تو قوم نہیں ہوا کرتی۔قو میں تو دو ہزار سال چلتی ہیں۔پھر بھی تو ہزار سال کے بعد میں تم سے جدا ہو جاتا۔تو ایسی غلط دعا مانگنے سے کیا فائدہ تھا۔دعا یہ مانگنی تھی کہ یا اللہ تو ان کو ایسی عمر دے جس میں اس کا جسم اس کام کا بوجھ اُٹھا سکے اور بشاشت سے تیرے دین کی خدمت کر سکیں اور ہمارے اندر وہ طاقت پیدا کر کہ جو کام تو ان سے لے رہا ہے وہ ہم سے بھی لیتا چلا جا۔یہ دعا میرے لئے بھی ہوتی اور تمہارے لئے بھی ہوتی اور اسلام کے لئے بھی ہوتی۔(الفضل ۴ مارچ ۱۹۵۶ء) صلى الله ا بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم باب قول النبى مُتَّخِذَا خَلِيلاً صفحه ۶۱۵ ،۶۱۶ حدیث نمبر ۳۶۶۸ مطبوعہ ریاض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية