خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 12 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 12

خلافة على منهاج النبوة ۱۲ جلد دوم خلافت اور مرکز سے مضبوط تعلق رکھیں ۲۰ رمئی ۱۹۲۸ء کو امریکہ اور ماریشس کے مبلغین کے اعزاز میں ایک دعوت کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے خلافت اور مرکز سے تعلق پیدا کرنے کے بارہ میں فرمایا :۔روحانی امور میں ایک نظام پر سارا کام چلتا ہے جسمانیات میں نیچے سے اوپر کی طرف ترقی ہوتی ہے لیکن روحانیات میں اوپر سے نیچے کی طرف فیض پہنچتا ہے۔اس لئے روحانیت میں نظام بہت بڑا تعلق رکھتا ہے۔پس کوشش کرنی چاہیے کہ لوگوں کا مرکز اور خلافت سے تعلق مضبوط ہو۔ان کو یاد دلاتے رہنا چاہیے کہ مرکز میں خط لکھیں سلسلہ کی طرف سے جو تحریکیں ہوں ، وہ سنائی جائیں ، خطبات پڑھائے جائیں ، مذہبی طور پر خلافت کے نظام کی اہمیت بتائی جائے اور بتایا جائے کہ خلافت مذہبی نظام کا جز ہے“۔( الفضل ۲۹ مئی ۱۹۲۸ء )