خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 7 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 7

خلافة على منهاج النبوة جلد دوم مسلمان صرف روحانی خلیفہ کے ہاتھ پر جمع ہو سکتے ہیں حضرت مصلح موعود نے سفر انگلستان ۱۹۲۴ء کے دوران ۱۵/ اگست کو جہاز سے احباب جماعت کے نام تیسر ا خط تحریر فرمایا اس میں مصر ، فلسطین اور شام کے جو حالات حضور کو ملاحظہ کرنے کا موقع ملا بیان کر کے ان کا حیرت انگیز تجزیہ کیا۔جامعہ ازہر کی خلافت کمیٹی سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔آج اگر ایک ہاتھ پر مسلمان جمع ہو سکتے ہیں تو صرف روحانی خلیفہ کے ہاتھ پر کیونکہ اس کے ہاتھ پر جمع ہونے سے کوئی حکومت مانع نہیں ہوگی یا کم از کم اس کو منع کرنے کا حق نہ ہوگا اور اگر منع کرے گی تو سب دنیا میں ظالم کہلائے گی۔سیاسی معاملات کا حال بالکل الگ ہے۔کوئی حکومت اس بات کی اجازت نہیں دے سکتی اور ہر حکومت حق بجانب ہوگی اگر وہ اجازت نہ دے کہ اس کی رعایا کسی دوسرے شخص کی سیاسی امور میں فرمانبرداری کرنے کا عہد کرے در آنحالیکہ وہ شخص جس کے ہاتھ پر اس کی رعایا مجتمع ہو اس کے قبضہ سے باہر اور اس کے تصرف سے الگ ہو۔(انوار العلوم جلد ۸ صفحه ۴۴۳ )