خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 41 of 496

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page 41

خلافة على منهاج النبوة ۴۱ جلد اول نسبت بتایا گیا کہ لَیمَ قَنَّهُمْ یعنی اللہ تعالیٰ ضرور ضرور ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا۔پس اس۔سے معلوم ہوتا ہے ابتلاء ہیں لیکن انجام بخیر ہو گا مگر یہ شرط ہے کہ تم اپنی دعاؤں میں کوتا ہی نہ کرو۔حضرت صاحب نے لکھا ہے کہ بعض بڑے چھوٹے کئے جائیں گے اور چھوٹے بڑے کئے جائیں گے لا پس خدا کے حضور میں گر جاؤ کہ تم ان چھوٹوں میں داخل کئے جاؤ جنہوں نے بڑا ہونا اور ان بڑوں میں داخل نہ ہو جن کیلئے چھوٹا ہونا مقدر ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم کرے اور اپنے فضل کے سایہ کے نیچے رکھے اور شماتت اعداء سے بچائے۔اسلام پر ہی ہماری زندگی ہو اور اسلام پر ہی ہماری موت ہو۔آمین يَارَبَّ الْعَلَمِينَ خاکسار مرز امحمود احمد از قادیان ۲۱ / مارچ ۱۹۱۴ء (انوار العلوم جلد ۲ صفحه ۱۱ تا ۱۹) البقرة: ٣١ النور: ۵۶ الجمعة: ۴،۳ ابراهیم: ۸ ه النور : ۵۶ القمر : ٢٧،٢٦ البقرة: ٣١ ابراهیم ۲۱ ا تذکرہ صفحه ۴۵۳۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء