خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page 477
خلافة على منهاج النبوة ۴۷۷ جلد اول خدا تعالیٰ کی قدرت کا زبر دست ثبوت الغرض مولوی محمدعلی صاحب قادیان سے چلے گئے اور اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت اور اپنے جلال کا ایک زبر دست ثبوت دیا اور اس نے اپنی ذات کو تازہ نشانوں سے پھر ظاہر کیا اور وہ اپنی تمام شوکت سے پھر جلوہ گر ہوا اور اس نے علی رُؤُوسِ الْأَشْهَادُ پکار دیا کہ احمدیت اس کا قائم کیا ہوا پودا ہے اس کو کوئی نہیں اکھاڑ سکتا۔خلافت اس کا لگایا ہوا درخت ہے اس کو کوئی نہیں کاٹ سکتا۔اس عاجز اور ناتواں و جو دکواسی نے اپنے فضل اور احسان سے اس مقام پر کھڑا کیا ہے۔اس کے کام میں کوئی نہیں روک ہوسکتا۔قادیان اس کی پیاری بستی ہے اسے کوئی نہیں اُجاڑ سکتا۔وہ مکہ ہے مگر بروز محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مکہ۔وہ غریبوں کا شہر ہے مگر خدائے ذوالجلال کی حفاظت کے نیچے۔وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ تذکرہ صفحہ ۲۴۱۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء البروج " میرزا محمود احمد خلیفة المسیح از قادیان دارالامان (انوار العلوم جلد ۶ صفحه ۱۸۰ تا ۲۶۲) اندرونی اختلافات سلسلہ کے اسباب صفحہ ۵۵ مطبوعہ لاہور ۱۹۱۴ء بدر ۵ دسمبر ۱۹۱۲ء ۵ پیغام صلح ۱۰ جولائی ۱۹۱۳ ء صفحہ ۳ آل عمران: ۱۸۹ تذکرہ صفحہ ۱۴۷، ۱۴۸۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء تذکرہ صفحہ ۴۱۷۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء 2 ٹریبیون: اخبار کا نام تاریخ احمدیت جلد ۴ صفحه ۲۸۸