خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page 381
خلافة على منهاج النبوة ۳۸۱ جلد اول اختلافات سلسلہ کی سچی تاریخ کے صحیح حالات مولوی محمد علی صاحب کی طرف سے ایک کتاب THE SPLIT نامی لکھی گئی جس میں جماعت احمدیہ میں اختلافات کا ذکر کیا گیا حالانکہ جو غرض مولوی محمد علی صاحب نے بیان کی وہ اشاعت کی غرض نہ تھی بلکہ مولوی محمد علی صاحب اپنے کینہ و بغض کی وجہ سے وہ کامیابی جو خلیفة المسیح الثانی کو ملی وہ دیکھ نہیں سکتے تھے اور یہ اس کا نتیجہ تھا کہ یہ کتاب لکھی۔اس کا جواب حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے دسمبر ۱۹۲۱ء میں آئینہ صداقت“ کے نام سے تحریر فرمایا جس کے باب دوم میں اختلافات سلسلہ کی کچی تاریخ کے صحیح حالات“ لکھے۔آ تحریر فرماتے ہیں :۔وو مولوی محمد علی صاحب نے اختلافات سلسلہ کے بیان کرنے میں جن غلط بیانیوں سے کام لیا ہے اُن کی تردید کے بعد اب میں اختلافات کے صحیح حالات تحریر کرتا ہوں تا کہ ہمارے وہ احباب جو اس وقت تک اس اختلاف کی حقیقت سے واقف نہیں اس سے آگاہ ہو جاویں اور وہ لوگ بھی جو سلسلہ میں تو داخل نہیں لیکن اس سے دلچسپی رکھتے ہیں اور اختلاف کو دیکھ کر شش و پنج میں ہیں اصل حالات کا علم حاصل کر کے کسی نتیجہ پر پہنچنے کے قابل ہوسکیں۔روحانی سلسلوں میں کمزور ایمان والے ہر ایک روحانی سلسلہ میں کچھ لوگ ایسے بھی داخل ہو جاتے ہیں جو گو اس کو سچا سمجھ کر ہی اس میں داخل ہوتے ہیں لیکن ان کا فیصلہ سطحی ہوتا ہے اور حق ان کے دل میں داخل نہیں ہوا ہوتا۔ان کا ابتدائی جوش بعض دفعہ اصل مخلصوں سے بھی ان کو بڑھا کر دکھاتا ہے مگر ایمان کی جڑیں مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے ہر وقت خطرہ ہوتا ہے کہ وہ مرکز سے ہٹ جائیں اور حق کو پھینک دیں۔ایسے ہی چند لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلا