خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 380 of 496

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page 380

خلافة على منهاج النبوة ۳۸۰ جلد اول ہو گئے۔اور اب عام مسلمانوں کو جب خلافت پر زور دیتے دیکھا تو ان کی ہمدردی حاصل کرنے اور اُن سے فائدہ اُٹھانے کی غرض سے خلافت کو دینی مسئلہ بنالیا۔ان کے مقابلہ میں ہمیں دیکھا جائے تو صاف ظاہر ہو گا کہ جو کچھ ہم نے پہلے خلافت کے متعلق کہا تھا اب بھی اُسی پر قائم ہیں اور ایک انچ اُس سے آگے پیچھے نہیں ہوئے۔خلافت اسلام کے اہم مسائل میں سے ایک مسئلہ ہے اور اسلام کبھی ترقی نہیں کرسکتا جب تک خلافت نہ ہو۔ہمیشہ خلفاء کے ذریعہ اسلام نے ترقی کی ہے اور آئندہ بھی اسی ذریعہ سے ترقی کرے گا اور ہمیشہ خدا تعالیٰ خلفاء مقرر کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی خدا تعالیٰ ہی خلفاء مقرر کرے گا۔یہی ہماری جماعت میں جو خلافت کے متعلق جھگڑا ہوا وہ لوگ جنہوں نے اُس وقت کے حالات دیکھے وہ جانتے ہیں کہ کتنا بڑا فتنہ بپا ہوا تھا۔اب تو کہا جاتا ہے کہ منصوبہ کیا ہوا تھا اس لئے کامیابی ہو گئی مگر اُس وقت کے حالات کو جاننے والے جانتے ہیں۔وعد الله الذينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا اللِحَتِ لِيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْراهیم که خدا تعالیٰ فرماتا ہے ہم خلیفہ بناتے ہیں جو کچھ ہوا اسی کے ماتحت ہوا۔( الفضل ۱۴ مارچ ۱۹۳۱ء ) النور: ۵۶ النور: ۵۷