خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 233 of 496

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page 233

خلافة على منهاج النبوة ۲۳۳ جلد اول جماعت احمدیہ قادیان کو نصائح تقریر فرموده ۲۹ /اگست ۱۹۱۷ء قادیان ) ۲۹ / اگست ۱۹۱۷ء کو بعد نماز مغرب تبدیلی آب و ہوا کیلئے شملہ روانگی سے قبل حضرت مصلح موعود نے احباب جماعت قادیان کو نصائح فرمائیں جو ۸ ستمبر ۱۹۱۷ ء کے الفضل میں شائع ہوئیں۔اولاً حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کی وجہ سے شریعت کے قیام پھر قرآنی احکامات کی اطاعت کے بارہ میں تفصیلاً ذکر فرمایا اور پھر فرمایا کہ سنتِ نبوی کے مطابق دوا میر مقرر کر رہا ہوں۔ازاں بعد خلافت اور امامت میں فرق اور آپس میں پیار اور محبت سے رہنے کی نصائح فرمائیں۔نیز قادیان دارالامان کے مقام اور مرتبہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو اصلاحوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔آپ جس مقام پر رہتے ہیں اسے مقدس فرمایا۔اسے اسلام کی ان آئندہ ترقیات جو مقدر ہیں کا مرکز بنایا اس لئے آپ کی ہر حرکت، ہر فعل ، ہر قول نمونہ ہونا چاہئے۔آپ کی ذمہ داریاں بڑی ہیں۔آپ کوشش کریں کہ آپ میں کبھی لڑائی جھگڑا نہ ہو۔خصوصاً ان دنوں میں کہ یہ آخری دن ہیں۔پھر میری غیر حاضری میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کہ کوئی روکنے والا نہیں۔میں صرف لڑائی جھگڑے سے بچنے کے واسطے نہیں کہتا بلکہ تمام قسم کے عیوب اور لغو و بیہودہ باتوں سے بچو اور پھر آپس میں تمہارے تعلقات اخوت و محبت کے اعلیٰ مقام پر ہوں۔ایک دوسرے کی غمگساری کرو۔خلفائے قدیم و حال کے کاموں میں فرق اور یہ نہ کہو کہ یہ تو خلیفہ کا کام ہے۔حضرت عمر راتوں کو