خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 200 of 496

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page 200

خلافة على منهاج النبوة ۲۰۰ جلد اول اُلفت تھی جس کا ثبوت اس واقعہ سے ملتا ہے۔پھر خدا تعالیٰ نے تمہیں ایک سلک میں منسلک کر دیا ہے اور تم ایک لڑی میں پروئے گئے ہو۔خدا تعالیٰ نے تمہیں اتفاق و اتحاد کی مضبوط چٹان پر کھڑا کر دیا ہے اس لئے یہاں صرف مقام ہی کی برکتیں نہیں بلکہ اتحاد کی برکتیں بھی ہیں۔لیکن میں کہتا ہوں اگر خدانخواستہ اتحاد نہ بھی ہو تو بھی یہاں آنا بہت ضروری ہے۔ورنہ وہ شخص جو یہاں نہیں آتا یا در کھے کہ اس کا ایمان خطرہ میں ہے۔پس وہ لوگ جو پرانے ہیں اور وہ بھی جو نئے ہیں یہاں بار بار آئیں۔میں بڑے زور سے کہتا ہوں کہ ان کے یہاں آنے جانے کے روپے ضائع نہیں جائیں گے بلکہ خدا تعالیٰ انہیں واپس کر دے گا اور بڑے نفع کے ساتھ واپس کرے گا کیونکہ خدا تعالیٰ کسی کا حق نہیں مارتا۔اسے بڑی غیرت ہے اور اس معاملہ میں وہ بڑا غیور ہے۔دیکھو اس میں اتنی غیرت ہے کہ جب مؤذن کھڑا ہو کر اذان میں کہتا ہے حَيَّ عَلَی الصَّلوة کہ اے لوگو! نماز کا وقت ہو گیا ہے نماز کے لئے آؤ۔تو خدا تعالیٰ اتنا برداشت نہیں کر سکتا کہ اس آواز سے لوگ یہ خیال کر کے آئیں کہ چلو خدا کا حکم ہے مسجد میں چلیں اور اس طرح ایک طرح کا احسان جتائیں۔اس لئے ساتھ یہ بھی فرما دیا کہ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ کسی کا نماز پڑھنے کے لئے آنا مجھ پر کوئی احسان نہیں ہے اگر کوئی نماز پڑھے گا تو خود ہی فلاح حاصل کرے گا۔تو جو لوگ خدا تعالیٰ کے لئے اپنا مال خرچ کریں گے ، اس کی رضا مندی کے لئے اپنا وطن چھوڑیں گے ، اس کی رضا کے لئے سفر کی تکلیفیں برداشت کریں گے ان کی یہ باتیں ضائع نہیں جائیں گی بلکہ وہ اس درجہ کو پائیں گے کہ خدا ان کا ہاتھ ، خدا ان کی زبان ، خدا ان کے کان ، اور خدا ان کے پاؤں ہو جائے گا۔اور جو کچھ وہ اس راستہ میں ڈالیں گے وہ بیج ہو گا جو انہیں کئی گنا ہو کر واپس ملے گا۔پس کوئی شخص یہ خیال نہ کرے کہ قادیان آنا خرچ کرنا ہے یہ خرچ کرنا نہیں بلکہ برکتیں حاصل کرنا ہے۔دیکھو کھیتی میں بیج ڈالنے والا بھی پیج کو خرچ کرتا ہے لیکن اس سے گھبرا تا نہیں بلکہ امید رکھتا ہے کہ کل مجھے بہت زیادہ ملے گا۔پس تم بھی یہاں آنے جانے کے اخراجات سے نہ گھبراؤ۔خدا تعالیٰ تمہیں اس کے مقابلہ میں بہت بڑھ کر دے گا۔پس تمہارے یہاں آنے میں کوئی چیز روک نہ ہو اور کوئی بات مانع نہ ہو تا کہ تم اپنے دین اور ایمان کو مضبوط کر لو