خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page vii of 267

خزینۃ الدعا — Page vii

حزينَةُ الدُّعَاءِ iv قرآنی دعائیں گئے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ نبیوں کے سردار محبوب خدامتے کو سکھائی جانے والی دعائیں عظیم الشان تاثیرات کی حامل نہ ہوں۔حق یہ ہے دعاؤں کا مضمون قرآن شریف نے جس طرح پیش کیا ہے دنیا کی کوئی کتاب ایسی نہیں جس نے تمام انبیاء کی دعاؤں کا خلاصہ اس شان اور کمال حفاظت سے پیش کیا ہو۔اور اس پر طرہ یہ کہ ہر قسم کی ضرورت کی دعا کے بہترین نمونے محفوظ کر دیئے ہیں۔زیر نظر کتاب میں یہ تمام دعائیں اپنے مکمل پس منظر کے ساتھ پیش کی جارہی ہیں تا کہ ان دعاؤں کا مضمون سمجھ کر انسان دعا کرے اور اس کی دعا کا تیر خطا نہ جائے۔خدا کرے کہ ایسا ہو۔یہ کوشش بھی کی گئی ہے کہ عام دعائیہ کتابوں میں جو دعائیں یا دعائیہ آیات درج ہونے سے رہ گئیں وہ بھی اس مجموعہ میں شامل ہو جائیں۔پہلے دعائیہ مجموعوں میں موجود قرآنی ترتیب مد نظر رکھ کر دعاؤں کے بعض اجزاء کی نسبت سے عام عنوان لگا کر دعا ئیں جمع ہوئیں جبکہ اس رسالہ میں ایک طبعی ترتیب کے ساتھ نسبتا زیادہ جامع عناوین تجویز کر کے دعائیں پیش کی جارہی ہیں۔نیز آخر میں حروف تہجی کے لحاظ سے دعاؤں کا ایک انڈکس بھی پیش کر دیا گیا ہے تا کہ دعا کا پہلا لفظ یاد ہونے کی صورت میں بھی فوری طور پر مطلوبہ دعا عنوان کے تحت تلاش کی جا سکے۔ہر دعا کے آخر میں سورت کے ساتھ آیت کا حوالہ دیتے ہوئے بسم اللہ کو پہلی آیت شمار کر کے آیت نمبر دیا گیا ہے۔نیز دعاؤں کا ترجمہ با محاورہ پیش کرنے کا اہتمام کیا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی یہ پاکیزہ کوشش قبول فرمائے اور ہماری یہ سب دعائیں قبول فرمائے جو خود اس نے ہمیں اسی مقصد کے لیے سکھائی ہیں۔خدا کرے ایسا ہو۔ایں دعا از من واز جملہ جہاں آمین باد۔