خزینۃ الدعا — Page 59
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 8 مناجات رسُول ترجمہ: اے اللہ ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اس طرح دوری ڈال دے جس طرح تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان دوری ڈال دی ہے۔اے اللہ ! مجھے گنا ہوں سے اس طرح پاک وصاف کر دے جس طرح سفید کپڑا ( دھوکر ) گندگی سے صاف کیا جاتا ہے۔اے اللہ ! میرے گناہوں کو پانی ، برف اور اولوں سے دھو ( کر صاف کر ) دے۔حالت رکوع کی دُعائیں حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّيَ العظیم پڑھتے تھے۔یعنی پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا۔تر مندی کتاب الصلوۃ باب التسبيح في الركوع والسجود) حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ نبی کریم رکوع اور سجدوں میں یہ پڑھتے تھے:۔سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوْحِ (مسلم کتاب الصلوۃ باب ما يقول في الركوع) ترجمہ: بہت تسبیح کے لائق ، بہت ہی پاکیزگی رکھنے والا ، فرشتوں اور روح کا رب ! حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم رکوع وسجود میں یہ دعا پڑھتے تھے:۔سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَ بِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْلِی - ( بخاری کتاب صفۃ الصلوۃ بابدعاء في الركوع ) ترجمہ : اے اللہ ہمارے ربّ! تو پاک ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ اے اللہ ! مجھے بخش دے۔صلى الله چاہو حضرت عوف بن مالک نے نبی کریم ﷺ کو رکوع میں یہ دعا پڑھتے سنا : - سُبْحَانَ ذِي الْجَبْرُوْتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظْمَةِ - (ابو داؤد کتاب الصلوۃ باب ما يقوله الرجل في ركوع وسجوده ) ترجمہ: پاک ہے وہ ذات جو بہت قدرت اور بادشاہت والی، کبریائی اور عظمت والی ہے۔حضرت علیؓ اور حضرت جابر بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ رکوع میں یہ دعا کیا کرتے تھے:۔60