خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 137 of 267

خزینۃ الدعا — Page 137

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 86 98 مناجات رسُول اجْعَلْنِى لَكَ شَاكِرًا ، لَكَ ذَاكِرًا ، لَكَ رَاهِبًا، لَكَ مِطْوَاعًا لَكَ مُخْبَتًا ، إِلَيْكَ أَوَّاهَا مُنِيبًا، رَبِّ تَقَبَّلْ تَوْبَتِي ، وَاغْسِلْ حُوْبَتِي ، وَأَجِبْ دَعْوَتِي ، وَثَبِّتْ حُجَّتِي وَسَدِدْلِسَانِي ، وَاهْدِ قَلَى ، وَاسْلُلْ سَخِيْمَةَ صَدْري - قَلْبِي تر مندی کتاب الدعوات باب في دعاء النبي) ترجمہ: اے میرے رب ! میری مدد کر اور میرے خلاف کسی کی مدد نہ کر میری نصرت فرما اور میرے خلاف (دشمن کی نصرت نہ کرنا۔میرے لئے تدبیر وحیلہ کر اور میرے خلاف کوئی تدبیر نہ کرنا۔مجھے ہدایت پر قائم رکھے اور راہ ہدایت میرے لئے آسان بنا دے۔جو شخص مجھ پر زیادتی کرے اُس کے مقابل پر میری مدد فرما۔میرے رب مجھے اپنا شکر گزار، اپنا ذکر کرنے والا ، اپنے سے ڈرنے والا ، اپنا کامل اطاعت گزار، اپنے حضور عاجزی کرنے والا بنا۔اپنی طرف جھکنے والا بردبار اور نرم دل بنا۔میرے رب ! میری توبہ قبول کر اور میرے گناہ دھو دے اور میری دُعا قبول کر لے اور میری دلیل قائم کر دے اور میری زبان کو قولِ سدید پر قائم رکھ اور میرے دل کو ہدایت نصیب کر اور میرے سینے کے کینے نکال باہر کر۔نافع علم کی دُعا حضرت ابو ہریرہ رسول کریم ﷺ کی یہ دعا بیان کرتے تھے:۔اللَّهُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي ، وَعَلِمْنِى مَا يَنْفَعُنِي ، وَزِدْنِي عِلْمًا ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالِ وَأَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنْ حَالِ أَهْلِ النَّارِ - تر مندی کتاب الدعوات باب في العفو والعافية ) ترجمہ: اے اللہ! جو علم تو نے مجھے سکھایا اُس کے ذریعے مجھے نفع پہنچا۔اور مجھے ایسا اعلم سکھا جو مجھے نفع پہنچائے اور مجھے علم میں بڑھا۔تمام تعریفیں ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں۔اور آگ والوں کے حال سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہوں۔138