خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 134 of 267

خزینۃ الدعا — Page 134

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 83 مناجات رسُول اللَّهُمَّ لَا يَأْتِي بِالْحَسَنَاتِ إِلَّا أَنْتَ، وَلَا يَدْ فَعُ السَّيِّاتِ إِلَّا أَنْتَ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ (ابوداؤ د كتاب الطب باب في الطيرة ) اے اللہ اچھی چیزوں کو تو ہی لے کر آتا ہے اور بری چیزوں کو تو ہی دور کرتا ہے اور سوائے تیرے کسی کو کوئی طاقت یا قوت حاصل نہیں۔عطائے باری کے حصول کی دُعا حضرت عمر آنحضور ﷺ کی یہ دعا بیان کرتے تھے :۔اللَّهُمَّ زِدْنَا وَلَا تَنْقُصْنَا وَأَكْرِمْنَا وَلَا تُهِنَّ وَأَعْطِنَاوَلَا تَحْرِمْنَاوَ آثِرْنَا وَلَا تُؤْثِرُ عَلَيْنَا وَاَرْضِنَا وَارْضَ عَنَّا - ترندی کتاب تفسیر القرآن سورة المؤمنون ) ترجمہ: اے اللہ ! ہمیں زیادہ کر اور ہمیں کم نہ کر ، اور ہمیں عزت دے اور رسوائی سے بچا۔اور ہمیں عطا کر اور ہمیں محروم نہ رکھ اور ہم ( مومنوں ) کو ترجیح دے ہم پر کسی کو ترجیح نہ دینا اور ہمیں خوش رکھ اور تو خود بھی ہم سے راضی ہو جا۔خشیت اور ایمان کامل کی دُعا حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ جب کسی مجلس سے اٹھتے تو اپنے لئے اور اپنے صحابہ کے لئے یہ دُعا ضرور کرتے :۔اللَّهُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا يَحُولُ بَيْنَنَا وَ بَيْنَ مَعَاصِيْكَ، وَمِنْ طَاعَتِكَ مَا تُبَلِّغُنَا بِهِ جَنَّتَكَ، وَمِنَ الْيَقِينِ مَا تُهَوِّنُ بِهِ عَلَيْنَا مُصِيبَاتِ الدُّنْيَا، وَمَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا ، وَأَبْصَارِنَا ، وَقُوَّتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا ، وَاجْعَلْهُ الْوَارِثَ مِنَّا وَاجْعَلْ ثَارَنَا عَلَى مَنْ ظَلَمَنَا ، وَانْصُرْنَا عَلَى مَنْ عَادَانَا ، وَلَا تَجْعَلْ مُصِيْبَتَنَا فِي دِيْنِنَا ، وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْيَا أَكْبَرَ هَمِّنَا ، وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا ، وَلَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لَّا يَرْحَمْنَا - ترندی کتاب الدعوات باب 80) 135