خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 135 of 267

خزینۃ الدعا — Page 135

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 84 مناجات رسُول ا ترجمہ: اے اللہ ! اپنی وہ خشیت ہمیں نصیب کر جو ہمارے اور تیری نافرمانی کے درمیان حائل ہو جائے اور ہمیں اپنی ایسی اطاعت کی توفیق بخش جس کے ساتھ تو ہمیں اپنی جنت تک پہنچا دے اور ایسا یقین نصیب کر جو ہم پر دنیا کی مصیبتیں آسان کر دے۔اور ہمیں اپنے کانوں ، اور اپنی آنکھوں اور قوتوں سے فائدہ پہنچا جب تک کہ تو ہمیں زندہ رکھے اور ان قومی سے ہمارے وارث پیدا کر۔جو شخص ہم پر ظلم کرے اُس سے خود ہمارا بدلہ لے اور جو ہم سے دشمنی کرے اُس کے خلاف ہماری مدد کر ہمیں اپنے دین کے بارہ میں مصیبت میں نہ ڈالنا اور دنیا کو ہمارا سب سے بڑا غم نہ بنا دینا نہ ہی علمی گھمنڈ کو ہمارا روگ بنانا۔اور ہم پر ایسے لوگ مسلط نہ کرنا جو ہم پر رحم نہ کریں۔کشائش رزق کی دُعا حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے آنحضور ﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! میں نے آج رات آپ کی دُعاسنی اور جو الفاظ میں سن پایا ہوں وہ یہ تھے حضور نے فرمایا خوب دیکھ لو اس دُعا میں کوئی کمی نظر آتی ہے۔اس دُعا کے الفاظ یہ ہیں :۔اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَوَسِعُ لِي فِي رِزْقِي وَبَارِكْ لِي فِيْمَا رَزَقْتَنِي (مسند احمد جلد 4 ص 63) ترجمہ:- اے اللہ! مجھے میرے گناہ بخش دے اور میرا گھر میرے لئے وسیع کر دے اور جو کچھ رزق تو مجھے عطا کرے اُس میں میرے لئے برکت ڈال دے۔بڑھاپے میں فراخی رزق کے لئے دُعا حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے :۔اللَّهُمَّ اجْعَلْ أَوْسَعَ رِزْقِكَ عَلَيَّ عِنْدَ كِبَرِ سِنِّي ، وَ انْقِطَاعِ عُمُرِى - (مستدرک حاکم جلد ا صفحه ۵۴۲) 136