خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 122 of 267

خزینۃ الدعا — Page 122

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 71 مناجات رسول ﷺ ترجمہ: اے اللہ ! سات آسمانوں اور ان کے زیر سایہ ہر چیز کے رب ! اور سات زمینوں اور اُن کے اوپر جو کچھ ( آباد) ہے اُس کے رب! شیاطین اور اُن کے گمراہ کرده وجودوں کے رب! تو اپنی تمام مخلوق کے شر سے میری پناہ گاہ بن جا کہ کوئی مجھ پر زیادتی یا سرکشی نہ کرے۔تیری پناہ عزت والی ہے اور تیری تعریف بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ہاں کوئی معبود نہیں مگر تو۔خواب میں ڈر جانے پر دُعا حیه حضرت عبد اللہ بن عمر و بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ اگر کوئی نیند میں ڈر جائے تو یہ دُعا پڑھے اُسے کوئی چیز نقصان نہ پہنچائے گی۔حضرت عبد اللہ اپنے بچوں کو یہ دُعا یاد کرایا کرتے تھے۔نیز مالک بن انس کی روایت میں ہے کہ خالد بن ولید نیند میں ڈر جاتے تھے اُن کو رسول خدا نے یہ دعا سکھائی:۔اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ غَضَبِهِ وَشَرِّ عِبَادِهِ ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيْطَانِ وَأَنْ يَحْضُرُون (موطا امام مالک کتاب الجامع باب ما يعمر من التهجد ) ترجمہ:۔میں اللہ کے کامل و مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں ، اُس کے غضب سے، اُس کے بندوں کے شر سے ، شیطانی وساوس سے اور اس بات سے کہ مجھے ان کا سامنا کرنا پڑے۔نو بیاہتا جوڑے کی دُعا حضرت عمر و بن شعیب روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جب تم شادی کر و یا خادم وغیرہ رکھو تو یہ دعا کر لیا کرو۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَ خَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِهَا وَ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ - (ابوداؤد کتاب النکاح باب في جامع النکاح) 123