خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 100 of 267

خزینۃ الدعا — Page 100

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 49 مناجات رسُول الله سے کھانے کا دستر خوان اٹھایا جاتا تو یہ دُعا پڑھتے :۔الْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا طَيِّبًا مُّبَارَكًا فِيهِ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَفَانَا وَ آوَانَا لَكَ الْحَمْدُ رَبَّنَا غَيْرَ مَكْفِي وَّلَا مُوَدَّعِ وَّلَا مَكْفُورٍ وَّلَا مُسْتَغْنِّى عَنْهُ رَبَّنَا۔( بخاری کتاب الاطعمه باب ما یقول اذ افرغ من طعامه - ترندی کتاب الاطعمه باب ما یقول اذ افرغ من طعامه) ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ، بہت زیادہ پاکیزہ اور برکت والی تعریفیں۔سب حمد کا اللہ ہی مستحق ہے جو ہمیں کافی ہو گیا اور جس نے ہمیں اپنی پناہ عطا کی۔اے اللہ ! تمام تعریف تیرے لئے ہے یہ کھانا ہمیں کبھی نا کافی نہ ہو۔نہ کبھی تجھ سے مانگنا اور مطالبہ کرنا ہم ترک کریں ، نہ تیرے کھانے کی ناشکری کریں اور اے ہمارے رب ! نہ ہم کبھی تجھ سے بے نیاز ہوں۔حضرت معاذ بن انس کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جوشخص کھانا کھا کر یہ دُعا پڑھے اللہ تعالیٰ اُس کے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِى هَذَا الطَّعَامَ وَ رَزَقَنِيْهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّى وَلَا قُوَّة - (ابو داؤد کتاب اللباس باب ما يقول اذ البس ثوبا جديداً ) ترجمہ : - تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور مجھے بغیر میری قوت و طاقت کے یہ رزق دیا۔کسی کے ہاں کھانا کھانے کی دُعا حضرت عبد اللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ مجھے اور خالد بن ولید کو رسول کریم نے گھر لے جا کر دودھ پلایا اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جب کھانا عطا کرے تو یہ دُعا کیا کرو : اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيْهِ وَأَطْعِمْنَا خَيْرًا مِّنْهُ ترندی کتاب الدعوات باب ما يقول اذا اكل الطعام ) اے اللہ ! ہمارے لئے اس کھانے میں برکت ڈال دے اور ہمیں اس سے بہتر عطا فرما۔101