خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 88 of 267

خزینۃ الدعا — Page 88

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 37 روزہ افطار کرنے کی دعائیں مناجات رسُول الله حضرت معاذ بن زہرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ہے روزہ افطار کرتے وقت یہ دُعا کیا کرتے تھے : اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ (ابوداؤد کتاب الصوم باب قول عند الافطار ) ترجمہ: اے اللہ تیرے لئے میں نے روزہ رکھا اور تیرے رزق پر میں نے افطار کیا۔حضرت عمرو بن العاص نے رسول اللہ اللہ سے سنا کہ روزہ دار کی افطاری کے وقت قبولیت دعا کا خاص موقع ہوتا ہے ( پھر آپ نے یہ دُعا پڑھی ) :- اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِرَحْمَتِكَ الَّتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ أَنْ تَغْفِرَلِيْ ذُنُونِی۔(مستدرک حاکم جلد 1 ص 583) ترجمہ : - اے اللہ ! میں تجھ سے تیری اس رحمت کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں جو ہر چیز پر حاوی ہے کہ تو میرے گناہ بخش دے۔دعائے لیلۃ القدر حضرت عائشہ نے رسول کریم علیہ سے سوال کیا کہ اگر میں لیلۃ القدر پاؤں تو کیا دعا کروں؟ آپ نے فرمایا یہ دعا کرنا :- اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ كَرِيْمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّى - (ترمذی کتاب الدعوات باب 85) ترجمہ: اے اللہ ! تو بہت معاف کرنے والا کریم ہے۔تو عفو کو پسند کرتا ہے ، پس مجھ سے درگز رفرما۔احرام کی دعا تلبیہ حضرت عبد اللہ بن عمر روایت کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو احرام 89