خزینۃ الدعا — Page 82
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 31 مناجات رسول الله تسبیحات کے بعد ، رکوع سے کھڑے ہو کر تسبیح وتحمید کے بعد ہر سجدہ میں تسبیحات کے بعد ، دعا بين السجدتین کے بعد اور ہر رکعت کے دوسرے سجدہ کے بعد بیٹھ کر دس دس مرتبہ یہی مندجہ بالا ذکر کرے۔اس طرح ایک رکعت میں پچھتر بار اور چار رکعتوں میں تین سو بار یہ ذکر دہرایا جائے۔( ترمذی کتاب الوتر باب صلاة التسبیح ) روزمرہ کی متفرق دعائیں ا:۔ہر اہم کام حصول برکت کے لئے بسم اللہ سے شروع کیا جائے۔اگر کھانے سے پہلے بسم اللہ بھول جائے تو آخر میں بِسمِ اللهِ فِي أَوَّلِهِ وَ آخِرِہ پڑھ لے کہ اللہ کے نام کے ساتھ اس ( کام ) کے شروع میں بھی اور اس کے آخر میں بھی۔ترندی کتاب الاطعمه باب التسمية على الطعام ) کھانے پینے کے بعد اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے الْحَمْدُ لِلَّهِ کہنا چاہیئے۔( بخاری کتاب الاطعمة باب ما يقول اذا فرغ من طعامه ) ۲ راہ چلتے یا مجلس اور گھر میں آتے جاتے السلام علیکم کی دعا دینی چاہیئے۔چلنے والا بیٹھے ہوئے کو اور سوار پیدل کو سلام کرے۔مکمل سلام کی دعا جس پر سلام کرنے والے کے لئے تمہیں نیکیوں کا اجر ہے یہ ہے۔السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ یعنی تم پر سلامتی ، اللہ کی رحمت اور برکتیں ہوں۔سننے والے کو بھی جواب میں وَعَلَيْكُمُ السَّلام کہنا چاہیئے۔(مسند احمد جلد 3 ص 158) کوئی نیکی کرے تو جَزَاكَ اللهُ خَيْرًا کی دُعا دے یعنی اللہ تجھے بہترین جزا ترندی کتاب البر باب ما جاء في المتشبع ) ۳:۔دے۔:: مرغ کی اذان سننے پر اللہ سے اُس کا فضل مانگنا چاہیئے۔کہتے یا گدھے کی آواز سننے پر اَعُوذُ باللہ پڑھا جائے۔یعنی میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں۔( بخاری کتاب بدء اختلق باب خیبر مال المسلم ) 83