خزینۃ الدعا — Page 83
حَزِينَةُ الدُّعَاءِ ۵ 32 مناجات رسُول الله ایک شخص کو سخت غصے میں دیکھ کر نبی کریم نے فرمایا کہ مجھے ایک ایسے کلمہ کا علم ہے جسے پڑھنے سے اس کا غصہ دور ہو جائے اور وہ ہے :۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيم - (ابوداؤد کتاب الادب ما يقال عند الغضب ) ترجمہ : اے اللہ میں راندے ہوئے شیطان سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔اچھی خواب پر الْحَمْدُ لِلَّهِ ( تمام تعریف اللہ کیلئے ہے ) کہا جائے اور حرج نہیں کہ لوگوں کو سنائے اور بری خواب پر اَعُوذُ باللہ ) میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں ) پڑھے ے: اور اُسے بیان نہ کرے۔(ترمذی کتاب الدعوات باب ما یقول اذار ای رویا ) چھینک آئے تو انسان خود اَلْحَمْدُ لِلَّهِ ( تمام تعریف اللہ کیلئے ہے ) کہے۔یعنی سب تعریف اللہ کے لئے ہے سنے والا يَرْحَمُكَ الله کہے۔یعنی اللہ تجھ پر رحم کرے جس پر چھینکنے والا يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُم کی دُعا دے۔یعنی اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال بہتر کر دے۔(ترمذی کتاب الادب با بما جاء فى تشمية العاطس ) تلاوت قرآن کریم کی دعائیں ☆ قرآن شریف کی تلاوت شروع کرنے سے پہلے تعوذ یعنی اَعُوذُ باللهِ مِنَ الشَّيْطَان الرجیم پڑھا جائے یعنی میں راندے ہوئے شیطان سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں نیز ہر اہم کام کی طرح تلاوت سے پہلے بھی بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پڑھنا موجب برکت ہے۔( یعنی اللہ کے نام کے ساتھ جو نہایت مہربان اور بار بار رحم کر نیوالا ہے) حضرت عوف بن مالک اشجعی بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ کے ساتھ نفل نماز ☆ کے لئے کھڑا ہوا آپ نے سورۃ بقرہ کی تلاوت کی۔آپ کسی رحمت کی آیت سے نہیں گزرے مگر رُک کر رحمت طلب کرتے۔اور کسی عذاب کی آیت سے نہیں گزرے مگر وہاں توقف فرما کر عذاب سے پناہ مانگتے۔(ابوداؤد کتاب الصلوۃ باب ما يقول الرجل في ركوعه ويجوده ) حضرت حذیفہؓ کی روایت میں یہ بھی ذکر ہے کہ جہاں تسبیح کا موقع ہوتا وہاں 84