خزینۃ الدعا — Page 78
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 27 مناجات رسُول الله دے۔اور میرے غائب کی اصلاح کر دے اور میرے حاضر کو رفعت دے۔تو (اپنی رحمت سے ) میرے عمل کو پاک کر دے اور مجھے اس کے ذریعہ رشد و ہدایت الہام کر اور جن چیزوں سے مجھے الفت ہے وہ مجھے ( اس رحمت سے ) مل جائیں۔ہاں ایسی رحمت خاص جو مجھے ہر برائی سے بچالے۔اور اے اللہ ! مجھے ایسا دائمی ایمان وایقان بھی نصیب فرما جس کے بعد کفر نہیں ہوتا۔ایسی رحمت عطا کر جس کے ذریعہ مجھے دنیا و آخرت میں تیری کرامت کا شرف نصیب ہو جائے۔اے اللہ ! میں تجھ سے ہر عطاء اور فیصلہ میں کامیابی چاہتا ہوں اور شہیدوں جیسی مہمان نوازی اور سعادتمندوں والی زندگی اور دشمنوں پر فتح و نصرت کا خواستگار ہوں۔مولی ! میں تو اپنی حاجت لے کر تیرے در پر حاضر ہو گیا ہوں۔اگر میری سوچ ناقص اور میری تدبیر کمزور بھی ہے تب بھی میں تیری رحمت کا محتاج ہوں۔پس اے تمام معاملات کے فیصلے کرنے والے اور اے دلوں کو تسکین عطا کرنے والے ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ جس طرح سمندروں میں سے تو انسان کو بچا لیتا ہے اُسی طرح مجھے آگ کے عذاب سے بچالے ہلاکت کی آواز اور قبر کے فتنہ سے مجھے پناہ دے۔اور میرے مولیٰ ! جس دُعا سے میری سوچ کوتاہ ہے اور جس خیر اور بھلائی کی میں نے نیت بھی نہیں باندھی اور نہ ہی اس امر کیلئے میں نے دست سوال دراز کیا ہے۔امر کے لئے میں نے دست سوال دراز نہیں کیا۔مگر تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کے ساتھ اُس خیر کا وعدہ کر رکھا ہے یا اپنے بندوں میں سے کسی کو تو وہ خیر عطا کرنے والا ہے تو ایسی ہر خیر کے لئے میں رغبت رکھتا ہوں۔اور اے سب جہانوں کے رب ! میں تیری رحمت کا واسطہ دے کر تجھ سے وہ خیر مانگتا ہوں۔اے اللہ ! مضبوط تعلق والے اور رُشد و ہدایت کے مالک ! میں خوف والے وعدہ کے روز تجھ سے امن کا خواہاں ہوں ، اور دائی دور میں جنت چاہتا ہوں تیرے دربار میں حاضری دینے والے مقرب بندوں کے ساتھ اور رکوع وسجود بجا 79