خزینۃ الدعا — Page 79
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 28 مناجات رسُول الله لانے والوں اور عہد پورا کرنے والوں کی معیت میں۔یقیناً تو بہت رحم اور محبت کرنے والا ہے۔بے شک تو جو چاہتا ہے کرتا ہے۔اے اللہ ! ہمیں ایسا ہدایت یافتہ راہنما بنا دے جو خود گمراہ ہونے والے ہوں نہ گمراہ کرنے والے بنیں۔تیرے پیاروں اور دوستوں کے لئے ہم سلامتی کا پیغام ہوں۔اور تیرے دشمنوں کے لئے جنگ کا نشان۔ہم تیری محبت کے صدقے تیرے ہر محبت سے محبت کرنے والے اور تیری مخالفت اور دشمنی کرنے والوں سے تیری خاطر عداوت رکھنے والے ہوں۔اے اللہ ! یہ رہی ہماری (عاجزانہ سی ) دُعا جس کا قبول کرنا تیرے پر منحصر ہے۔اے اللہ ! بس یہی (دُعا ہماری) سب محنت اور تدبیر ہے۔اب ہمارا ) سب بھروسہ تیری ذات پر ہے۔اے اللہ ! میرے لئے میرے دل میں نور پیدا کر دے۔میری قبر کوبھی روشن کر دے۔میرے سامنے اور پیچھے بھی روشنی ہو۔دائیں اور بائیں بھی روشنی ہو۔اوپر اور نیچے بھی نور ہو۔میری سماعت اور بصارت کو بھی چلا عطا کر میرے بالوں اور جلد کو بھی نورانی کر دے ، اور میرے گوشت اور خون میں بھی نور بھر دے۔میرے دماغ کو روشن کر۔میری ہڈیوں تک میں نور بھر دے۔مولیٰ ! میرے (دل میں ) نور کی عظمت پیدا کر دے اور پھر مجھے وہ نور عطا کر۔بس مجھے سراپا نور ہی بنا دے۔ک ہے وہ ذات جو بزرگی کالباس زیب تن فرما کر عزت کے ساتھ متمکن ہے۔پاک ہے وہ ذات کہ جس کے سوا کسی کی پاکیزگی بیان کرنی مناسب نہیں۔پاک ہے وہ صاحب فضل و نعمت وجود۔پاک ہے وہ عزت و بزرگی کا مالک اور پاک ہے وہ جلال اور اکرام والا۔حاجت کے وقت کی نماز ودعا حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس شخص کو اللہ تعالیٰ سے یا کسی شخص سے کوئی حاجت ہو وہ اچھی طرح وضو کر کے دو رکعت نماز صلوۃ الحاجت پڑھے اور حمد وثنا اور درود شریف کے بعد یہ دُعا کرے:۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَلِيْمُ الْكَرِيمُ سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ أَسْأَلُكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ وَالْغَنِيمَةَ 80