خزینۃ الدعا — Page 74
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 23 مناجات رسُول الله میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں جس سے تم ان لوگوں کے برابر ہو جاؤ۔اور اُن لوگوں سے بھی بڑھ جاؤ جو تم سے بعد میں آئیں گے۔عرض کیا یا رسول اللہ ضرور بتائیں۔آپ نے فرمایا ہر نماز کے بعد ۳۳ بار سُبحَانَ الله (اللہ پاک ہے ) ۳۳ بار الْحَمْدُ لِلَّهِ ( تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں ) اور ۳۳ بار اللہ اکبر اللہ سب سے بڑا ہے ) پڑھا کرو۔ایک اور روایت میں ۳۴ بار اللہ اکبر پڑھنے کا ذکر ہے۔☆ ( بخاری کتاب صفۃ الصلاۃ باب من لم يرد السلام علی الامام ) ائم المومنین حضرت جویریہ صبح کی نماز سے فارغ ہو کر بیٹھیں ذکر الہی کر رہی تھیں رسول اللہ ﷺے پاس سے گزرے پھر آپ واپس تشریف لائے تو سورج کافی بلند ہو چکا تھا اور حضرت جویریڑا بھی تک ذکر کر رہی تھیں آپ نے فرمایا جب سے میں تمہارے پاس سے گیا ہوں میں نے چار کلمات تین بار پڑھے ہیں جو اجر وثواب میں تمہارے اس ذکر سے کہیں زیادہ وزنی ہیں پھر آپ نے بتایا کہ آپ نے یہ پڑھا تھا:۔سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ (مسلم کتاب الذكر باب التسبيح اول النهار ) كَلِمَاتِه - ترجمہ: اللہ پاک ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ اتنا ( پاک اور تعریف والا ) جتنی اس کی مخلوق ہے اور جتنا اس کی ذات یہ پسند کرے اور جس قدر اس کے عرش کا وزن ہے اور جس قدر اس کے کلمات کی سیاہی ہے۔( یعنی بے انتہا پاک اور حمد والا ہے ) ☆ حضرت ابوسعید خدری اور حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے چار کلمات اپنے لئے چن لئے ہیں یعنی سُبْحَانَ اللهِ ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ اور اللهُ اكْبَرُ - - - - جو شخص سُبْحَانَ اللہ کہتا ہے اُس کے لئے ہیں نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور ہیں بدیاں معاف کی جاتی ہیں اور جو شخص اللہ اکبر کہتا ہے اُس کے لئے بھی ایسا ہی اجر ہے اور جو لَا إِلَهَ إِلَّا الله ( یعنی اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ) کہتا ہے اُس کے لئے بھی ایسا ہی اجر ہے اور جو شخص اپنی طرف سے الْحَمْدُ لِلَّهِ کے ساتھ رَبِّ الْعَالَمِينَ ( تمام جہانوں کا رب ) بھی کہتا ہے تو اس کے لئے تھیں 75