خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 258 of 267

خزینۃ الدعا — Page 258

حزينَةُ الدُّعَاءِ 78 امتیاز حق و باطل کے لئے ایک فیصلہ کن دعا اے قدیر و خالق ارض و سما أدْعِيَةُ المَهْدِى اے رحیم و مهربان و رہنما اے میرے قادر زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے اے میرے رحیم اور مہربان اور ہادی آقا! اے کہ میداری تو بر دلها نظر ایکه از تو نیست چیزی مستتر اے میرے مولیٰ تو دلوں پر نظر رکھتا ہے اور اے وہ کہ تیرے سامنے کوئی چیز بھی پوشیدہ نہیں۔گر تو می بینی مرا پُر فسق وشر گر تو دید استی که هستم بد گہر اگر تو دیکھتا ہے کہ میں فسق و شرارت سے بھر پور ہوں اور اگر تو دیکھتا ہے کہ میں ایک بدطینت آدمی ہوں۔پاره پاره کن من بدکار را شاد گن این زمرہ اغیار را تو تو مجھے بد کار کو پارہ پارہ کر کے ہلاک کر دے اور میرے مخالف گروہ کو میری اس حالت سے خوش کر دے۔بر دل شاں ابر رحمت با ببار ہر مرادشان بفضل خود برآر ان کے دلوں پر رحمت کی بارش برسا اور ان کی ہر مرادا اپنے فضل سے پوری کر دے۔آتش افشاں بر در و دیوار من ممنم باش و تبه کن کارمن میرے درودیوار پر اپنے غضب کی آگ برسا۔تو آپ میرا دشمن ہو کہ میرے کاروبار کوتباہ کر دے۔در مرا از بندگانت یافتی قبلہ من آستانت یافتی لیکن مرے مولیٰ ! اگر تو نے مجھے اپنے بندوں میں پایا ہے اور اپنے آستانہ کو میری توجہ کا قبلہ پایا ہے۔کز جہاں آں راز را پوشیده در دل من آں محبت دیده اور میرے دل میں اس محبت کو دیکھا ہے جسے تو نے دنیا کی نظروں سے پوشیدہ رکھا ہے۔با من از روئے محبت کارکن اند کے افشائے آں اسرار کن تو پھر میرے آقا میرے ساتھ وہ سلوک فرما جو تیری محبت کا نتیجہ ہے اور کسی قدر وہ راز محبت جو میرے ساتھ ہے ظاہر فرما۔ایکہ آئی سوئے ہر جوئندہ واقفی از سوز ہر سوزنده میرے مولی ! آپ تو ہر تلاش کرنے والے کی طرف چل کر آتے ہیں اور آپ تو ہر سوز محبت میں جلنے والے کی سوزش قلب سے آگاہ ہیں۔260