خزینۃ الدعا — Page 163
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 112 مناجات رسول الله ترجمہ: اے اللہ ! میرے دل کو نفاق سے پاک کر دے اور میرے عمل کو ریاء سے اور میری زبان کو جھوٹ سے اور میری آنکھ کو خیانت سے پاک کر۔بے شک تو ہی ہے جو آنکھوں کی خیانت اور دلوں کے چھپے بھید جانتا ہے۔حادثاتی موت سے بچنے کی دُعا حضرت ابوالیسر رسول کریم ﷺ کی یہ دعا بیان کرتے تھے:۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنَ الْهَدَمِ ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ التَّرَدِّي وَمِنَ الْغَرَقِ وَالْحَرَقِ وَالْهَرَمِ ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ يَتَخَبَّطَنِيَ الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَأَعُوْذُبِكَ أَنْ أَمُوْتُ فِي سَبِيْلِكَ مُذيرًا وَاَعُوْذُبِكَ أَنْ أَمُوْتُ لَدِيغا۔(مسند احمد جلد ۳ صفحه ۴۲۷) ترجمہ : اے اللہ! میں کسی دیوار وغیرہ کے اوپر گرنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں نیز میں تیری پناہ میں آتا ہوں ( کہ کسی بلند جگہ ) سے گر کر ہلاک ہو جاؤں یا ڈوب کر یا جل کر مر جاؤں یا مجھے بڑھاپے کی موت آئے۔میں تجھ سے اس بات کی بھی پناہ چاہتا ہوں کہ موت کے وقت شیطان مجھ پر مسلط ہو۔اور اس بات سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ تیری راہ میں پیٹھ پھیر کر مروں اور اس بات سے بھی کہ موذی جانور کے ڈسنے سے ہلاک ہوں۔فاقہ اور خیانت سے بچنے کی دُعا حضرت ابو ہریرۃ رسول کریم ﷺ کی یہ دعا بیان کرتے تھے :- اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْجُوعِ ، فَإِنَّهُ بِئْسَ الضَّجِيعُ وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الْخِيَانَةِ ، فَإِنَّهَا بِئْسَ الْبِطَانَةُ - (ابوداؤ دکتاب الوتر باب في الاستعاذہ ) ترجمہ: اے اللہ ! میں بھوک سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ یہ بہت ہی برا ساتھی ہے اور میں تجھ سے خیانت سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ اس سے برا انسان کا قریبی دوست کوئی نہیں ہو 164