خزینۃ الدعا — Page 144
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ - 93 مناجات رسول ﷺ (مستدرک حاکم جلد اصفحه ۵۱۵) ترجمہ: - اے اللہ ! مشکل کشا اور غم دور کرنے والے! لا چاروں کی دُعا سننے والے! دنیا اور آخرت میں بن مانگے عطا کرنے والے! اور محنتوں کا صلہ دینے والے ! تو ہی ہے جو مجھ پر رحم کرے پس اپنی ایسی رحمت خاص سے مجھ کو حصہ دے جو تیرے سوا مجھے ہر قسم کی رحمت سے مستغنی کر دے۔قرض سے نجات اور غناء کی دعا حضرت عائشہ کے نبی کریم سے خادم کے تقاضا پر آپ نے یہ دعا سکھائی:۔اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ رَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْقُرآنِ فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى أَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنتَ أخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ أنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ اِقضِ عَنِّى الدَّيْنَ وَأَغْنِنِي مِنَ الْفَقْرِ مسلم کتاب الذکر باب ما يقول عند النوم ) ترجمہ: اے اللہ ! سات آسمانوں کے رب اور عرش عظیم کے رب اے ہمارے رب اور ہر چیز کے رب! تورات و انجیل اور قرآن کے نازل کرنے والے ! دانے اور گٹھلی کے پھاڑ نے والے ! میں ہر اس چیز کے شر سے جو تیرے قبضہ قدرت میں ہے تیری پناہ میں آتا ہوں۔تو ہی اول ہے تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں اور تو ہی آخر ہے اور تیرے بعد بھی کوئی چیز نہیں۔اور تو ہی ظاہر ہے اور تیرے اوپر کوئی چیز نہیں تو ہی مخفی بھی ہے اور تیرے سے ورے کوئی چیز نہیں۔تو ہی میرا قرض پورا کر دے اور مجھے افلاس و غربت سے غنا بخش دے۔145