خزینۃ الدعا — Page 130
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 79 مناجات رسُول الله ہوئے فرمایا کہ ایمان لانے کے بعد عافیت سے بڑھ کر کوئی بھلائی نہیں۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ابن ماجہ کتاب الدعاء باب الدعاء بالعفو والعافية ) ترجمہ:- اے اللہ ! میں تجھ سے دنیا و آخرت میں عفوا اور عافیت کا طلبگار ہوں۔حفاظت الہی کے حصول کی دُعا بنو ہاشم کے ایک آزاد کردہ غلام عبدالحمید اپنی والدہ ( جو نبی کریم ﷺ کی ایک بیٹی کی خادمہ تھیں ) سے روایت کیا کرتے تھے کہ آنحضور نے اپنی بیٹی کو صبح وشام اللہ تعالی کی حفظ و امان کے لئے یہ دعا سکھائی تھی :- سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ مَاشَاءَ اللَّهُ كَانَ وَمَالَمْ يَشَأْلَمْ يَكُنْ، أَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ وَأَنَّ اللَّهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا۔(ابوداؤد کتاب الادب باب ما یقول اذا اصبح ) ترجمہ :- اللہ پاک ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ۔کسی کو کوئی قوت حاصل نہیں ہوتی مگر اللہ ہی کے ذریعہ سے اور (وہی ہوتا ہے ) جو خدا چاہتا ہے اور جو خدا نہیں چاہتا وہ نہیں ہوتا۔میں جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہر امر پر قادر ہے اور علم کے لحاظ سے اس نے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے۔دوسری روا ستحضرت طلق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص حضرت ابو در دانہ کے پاس آیا اور کہا کہ آپ کا گھر جل گیا ہے۔آپ نے فرمایا کہ میراگھر نہیں جلا۔پھر دوسرا شخص آیا۔اس نے بھی کہا کہ آپ کا گھر جل گیا ہے۔آپ نے فرمایا کہ گھر نہیں جلا۔پھر تیسرا شخص آیا اور کہا کہ اے ابو در دا! آگ لگی ضرور تھی اور جب آپ کے گھر کے قریب پہنچی تو بجھ گئی۔آپ نے فرمایا کہ مجھے معلوم تھا کہ اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کرے گا۔حاضرین مجلس نے حضرت ابو دردانہ سے کہا کہ آپ کی دونوں باتیں عجیب ہیں۔پہلے (یہ کہنا) کہ میرا گھر نہیں جلا اور پھر یہ کہنا کہ مجھے علم تھا کہ اللہ ایسا نہیں کرے گا۔آپ نے فرمایا 131