خزینۃ الدعا — Page 129
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 78 مناجات رسُول ترجمہ: اے اللہ ! میں نے (اپنا سب کچھ ) تیرے سپرد کیا ، اور تجھ پر ایمان لایا، اور تجھ پر توکل کیا ، اور میں تیری طرف جھکا ، تیرے ساتھ ہی میں دشمن کا مقابلہ کرتا ہوں، اے اللہ میں تیری عزت کی پناہ چاہتا ہوں ، تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں کہ تو مجھے گمراہ نہ کرنا۔تو ہی وہ زندہ ہستی ہے جس پر کبھی فنا نہیں جبکہ تمام انسان اور جن ( بالآخر ) فنا ہو جائیں گے۔دُعائے اصلاح دین و دنیا حضرت ابو ہریرۃ رسول کریم ﷺ کی یہ دعا بیان کرتے تھے:۔اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِيَ الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِكْ وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيْهَا مَعَاشِى ، وَأَصْلِحْ لِى آخِرَتِيَ الَّتِى فِيْهَا مَعَادِي ، وَاجْعَلِ الْحَيَاة زِيَادَة لَّى فِى كُلّ خَيْرٍ ، وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَةٌ لِي مِنْ كُلِّ شَرّ- (مسلم کتاب الذكر باب التعوذ من الشر ) ترجمہ : اے اللہ ! میرے لئے میرے اس دین کی درستی فرما جو میرے معاملہ کی پختگی اور مضبوطی کا ذریعہ ہے۔اور میری اس دنیا کی بھی درستی فرما جو میری معاش کا ذریعہ ہے اور میری اُس آخرت کی بھی درستی فرما جس کی طرف میرا لوٹنا ہے اور میری زندگی کو میرے لیے ہر خیر کے پہلو کے لحاظ سے بڑھا دے اور میری موت کو میرے لیے ہر شر سے راحت کا ذریعہ بنا دے۔دنیا و آخرت میں عافیت کی ایک افضل دُعا حضرت انس بن مالک نے رسول اللہ ہے سے افضل دُعا کے بارہ میں پوچھا۔مسلسل تین روز تک حضور اس سوال کے جواب میں ایک ہی دُعا سکھاتے رہے۔اور فرمایا کہ دنیا و آخرت میں اگر عافیت مل جائے تو یہ ایک بڑی فلاح ہے۔یہی دُعا رسول کریم ﷺ نے حضرت عباس کو بھی سکھائی اور حضرت ابوبکر کو یہ دعا سکھاتے 130