خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 109 of 267

خزینۃ الدعا — Page 109

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 58 مناجات رسول ﷺ شریک نہیں۔سب بادشاہت اُسی کی ہے اور سب حمد بھی اسی کو زیبا ہے اور وہ ہر ایک چیز پر قادر ہے۔اے میرے رب ! میں تجھ سے اس دن کی خیر چاہتا ہوں اور اس کے بعد کی بھلائی بھی اور میں تجھ سے اس دن کے شر کی پناہ مانگتا ہوں اور اس کے بعد کی برائی سے بھی۔اے میرے رب ! میں سُستی اور تکبر کی برائی سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔میرے پروردگار ! میں آگ کے عذاب اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔شام کو لفظ صبح کی بجائے شام کے الفاظ کی تبدیلی کے ساتھ بایں الفاظ یہی ☆ دعا رسول اللہ پڑھتے تھے :۔الله أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ وَخَيْرَ مَا بَعْدَهَا ، وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ وَشَرِ مَا بَعْدَهَا، رَبِّ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَمِنْ سُوْءِ الْكِبَرِ، رَبِّ أَعُوْذُبِكَ مِنْ عَذَابِ فِي النَّارِ وَعَذَابِ فِي الْقَبْرِ۔(مسلم کتاب الذكر باب التعوذ من شر ماعمل ) ترجمہ : ہم نے شام کی اور تمام ملک نے بھی خدا کی خاطر شام کی اور تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں۔اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔اُس کا کوئی شریک نہیں۔حکومت اُسی کی ہے اور سب حمد بھی اُسی کو زیبا ہے۔اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔اے میرے رب ! میں تجھ سے اس رات کی خیر و بھلائی طلب کرتا ہوں اور اس کے بعد کی خیر بھی اور میں تجھ سے اس رات کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔اور اس کے بعد کی برائی سے بھی۔اے میرے رب ! میں تجھ سے سستی اور بڑھاپے کی برائی سے بھی پناہ مانگتا ہوں۔اے میرے پروردگار ! میں تجھ سے آگ اور قبر کے عذاب سے پناہ مانگتا ہوں۔حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کو صبح کے وقت پڑھنے کے لئے یہ دعا سکھلاتے تھے :۔اللهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا ، وَبِكَ نَمُوتُ ، وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ - 110