خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 3 of 267

خزینۃ الدعا — Page 3

حزينَةُ الدُّعَاءِ 3 قرآنی دعائیں رَبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَ إِلَيْكَ آنَبْنَا وَ إِلَيْكَ الْمَصِيرُ (ت:۵) اے ہمارے رب! ہم تجھ پر تو کل کرتے ہیں اور تیری طرف جھکتے ہیں اور تیری طرف ہم کولوٹ کر جانا ہے۔(5) حسناتِ دین و دنیا کے حصول کی دعا حضرت انس بن مالک سے کسی نے کہا کہ ہمارے لئے دعا کریں، حضرت انس نے یہ دعا پڑھی۔اس نے مز ید دعا کا تقاضا کیا تو حضرت انس نے فرمایا تم اور کیا چاہتے ہو تمہارے لئے دنیا و آخرت کی بھلائی تو مانگ چکا ہوں۔( تفسیر ابن کثیر جزء 1 صفحہ 558) حضرت انس کی ہی روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ یہ دعا بہت کثرت سے پڑھا کرتے تھے۔( بخاری کتاب الدعوات باب قول النبی ) (اللهُمَّ) رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ) (البقره: ۲۰۲) ترجمہ:۔(اے اللہ ) ہمارے رب! ہمیں (اس) دنیا ( کی زندگی) میں ( بھی ) کامیابی (دے) اور آخرت میں ( بھی ) کامیابی (دے) اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔(6) دنیا و آخرت کی بھلائی کی دعا حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کے لئے یہ دعا کی:۔وَاكْتُبْ لَنَا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ إِنَّا هُدْنَا إِلَيْكَ (الاعراف: ۱۵۷) اور تو ہمارے لئے اس دنیا میں بھی نیکی لکھ اور آخری زندگی میں بھی ( نیکی لکھ ) ہم تو تیری طرف آگئے ہیں۔3