خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 72 of 267

خزینۃ الدعا — Page 72

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 21 مناجات رسول ﷺ عطا کرے اس میں میرے لئے برکت ڈال دے۔اور جو تو فیصلہ کرے اس کے شر سے مجھے بچالے۔یقینا تو ہی فیصلہ کرتا ہے اور تیرے خلاف فیصلہ نہیں کیا جاتا جو تجھے دوست بنالے یقیناً وہ ذلیل نہیں ہوتا اور جو تجھ سے دشمنی کرتا ہے وہ عزت نہیں پاتا۔تو برکت والا ہے اے ہمارے رب! تو بہت بلندشان والا ہے۔اللہ کی رحمتیں اور سلام ہوں نبی صلى الله کریم محمد پیر حضرت خالد بن ابی عمر بیان کرتے ہیں کہ جبریل علیہ السلام نے نبی کریم کو یہ دُعائے قنوت سکھائی :- اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِيْتُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ وَنَشْكُرُكَ وَلَا نَكْفُرُكَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَفْجُرُكَ اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ وَنَرْجُوْرَحْمَتَكَ وَنَخْشَى عَذَابَكَ إِنَّ عَذَابَكَ ِبالْكُفَّارِ مُلْحِقِّ ( تحفة الفقهاء باب صلاة الوتر مطبوعہ دمشق) ترجمہ:- اے اللہ ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے ہی بخشش طلب کرتے ہیں۔اور ہم تجھ پر ایمان لاتے ہیں اور تیرے پر ہی تو کل کرتے ہیں۔اور ہم تیری بہترین تعریف کرتے ہیں اور تیرا شکر کرتے ہیں اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے اور جو تیری نافرمانی کرے اسے ہم چھوڑ دیتے اور اُس سے ہم قطع تعلق کر لیتے ہیں۔اے اللہ ! ہم تیری عبادت کرتے ہیں تیرے لئے ہی نماز پڑھتے اور سجدہ ریز ہوتے ہیں۔ہم تیری طرف ہی دوڑتے اور خدمت کے لئے حاضر ہوتے ہیں۔ہم تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں یقیناً تیر ا عذاب کافروں کو پہنچنے والا ہے۔نوٹ : - یہ معروف دُعا الفاظ کے معمولی فرق سے مندرجہ ذیل کتب میں بھی ملتی ہے۔مراسیل ابو داؤد۔سنن بیہقی۔شرح السنہ۔کتاب الوتر شیخ محمد بن نصر المروزی نماز سے سلام پھیرنے کی دُعا رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام حضرت ثوبان کے بیان کے مطابق نماز کے 73