خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 71 of 267

خزینۃ الدعا — Page 71

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 20 مناجات رسُول الله ترجمہ: اے اللہ! تجھے تیرے علم غیب اور اپنی مخلوق پر تیری قدرت کا واسطہ مجھے اس وقت تک زندہ رکھنا جب تک تیرے علم میں زندگی میرے لئے بہتر ہو۔اور مجھے اُس وقت وفات دینا جب تیرے علم میں میری موت بہتر ہو۔اے اللہ ! اور میں تجھ سے حاضر و غائب ہر حال میں تیری خشیت کا طالب ہوں۔اور خوشی اور ناراضگی کی کسی بھی حالت میں تجھ سے کلمہ حق کہنے کی تو فیق چاہتا ہوں۔اور تجھ سے غربت اور امارت میں میانہ روی کا طلبگار ہوں، میں تجھ سے ایسی نعمتیں مانگتا ہوں جو کبھی ختم نہ ہوں۔اور آنکھ کی ایسی ٹھنڈک چاہتا ہوں جو کبھی منقطع نہ ہو ، میں تجھ سے تیری قضا و قدر پر راضی رہنے کی دُعا مانگتا ہوں اور یہ سوال کرتا ہوں کہ موت کے بعد مجھے پرسکون زندگی عطا فرمانا اور میں تجھ سے ہی تیرے منہ کے دیکھنے کی لذت اور تجھ سے ملنے کے شوق کا سوال کرتا ہوں کہ بغیر کسی موذی تکلیف کے اور بغیر کسی گمراہ کن آزمائش کے مجھے یہ انعام عطا فرمانا۔اے اللہ ! ہمیں ایمان کی زینت سے سجادے اور ہمیں ہدایت یافتہ راہنما بنا دے۔☆ دعائے قنوت حضرت حسن بن علی کو نبی کریم ﷺ نے وتر میں پڑھنے کے لئے یہ دعائے قنوت سکھائی: - اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيْمَنْ هَدَيْتَ وَعَافِنِي فِيْمَنْ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنِيْ فِيْمَنْ تَوَلَّيْتَ وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ فَإِنَّكَ تَقْضِيْ وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ إِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ وَلَا يَعِزُّ مَنْ عَادَيْتَ تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ صَلَّى اللهُ عَلَى النَّبِيِّ مُحَمَّدٌ۔(ابوداؤد کتاب الوتر باب القنوت في الوتر ونسائی کتاب قیام اللیل باب الدعاء فی الوتر ) ترجمہ : اے اللہ ! مجھے ہدایت عطا فرما ان میں (شامل کر کے ) جن کو تو ہدایت دے۔اور مجھے عافیت عطا فرما ان میں ( شامل کر کے ( جن کو تو عافیت عطا کرے۔اور مجھے دوست بنالے ان میں ( شامل کر کے ( جن کو تو خود دوست بناتا ہے۔اور جو کچھ تو 72