خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 69 of 267

خزینۃ الدعا — Page 69

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 18 مناجات رسول الله حضرت عاصم نے حضرت عائشہ سے پوچھا کہ آنحضرت ﷺ رات کی نماز کیسے شروع کرتے تھے ؟ حضرت عائشہ نے فرمایا تم نے مجھ سے ایسا سوال کیا ہے جو تم سے پہلے کسی نے نہیں کیا۔حضور ہے جب نماز پڑھنے کیلئے کھڑے ہوتے تو دس دس مرتبہ تسبیح تحمید اور استغفار کے بعد یہ دُعا پڑھتے تھے:۔اللَّهُمَّ اغْفِرْلِيْ وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي وَعَافِنِي وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ ضِيْقِ الْمَقَامِ يَوْمِ القِيَامَةِ - ( نسائی کتاب قیام اللیل باب ذکر ما یستفتح به الليل) ترجمہ : اے اللہ ! مجھے بخش دے اور مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق عطا فرما اور مجھے عافیت سے رکھ اور میں قیامت کے روز کی تنگی اور سختی کی جگہ سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔☆ حضرت ابوسعید خدری بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ رات کو عبادت کے لئے کھڑے ہوتے تھے تو تکبیر اور ثناء کے بعد یہ دُعا پڑھتے تھے:۔اَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيْمِ مِنْ هَمَزِهِ وَنَفْخِهِ وَ نَفَيْهِ ( ترمذی کتاب الصلوۃ باب ما يقول عند افتتاح الصلاة) ترجمہ : میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں جو بہت سننے والا اور جاننے والا ہے۔راندے ہوئے شیطان سے ، اس کے بد خیالات سے، بداثرات سے اور بری باتوں سے۔حضرت ابو بکر کی درخواست پر رسول کریم ﷺ نے ان کو یہ دعا نماز میں ☆ پڑھنے کے لئے سکھائی:۔اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا ، وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ ، فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةٌ مِّنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيمُ ( بخاری کتاب الدعوات باب دعاء في الصلاة ) ترجمہ:- اے اللہ ! میں نے اپنی جان پر ظلم کیا بہت زیادہ ظلم۔اور تیرے سوا کوئی نہیں جو گناہوں کو بخشے۔پس تو مجھے اپنے حضور سے خاص بخشش عطا فرما۔اور مجھ پر رحم کر۔70