خزینۃ الدعا — Page 68
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 17 مناجات رسول ﷺ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ ( تمام تعریف اللہ کیلئے ہے ( سُبْحَانَ اللهِ (اللہ پاک ہے ) لَا إِلَهَ إِلَّا الله ( اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں) پڑھتے اور دس مرتبہ استغفار کرتے اس کے بعد بعض اور دُعائیں پڑھتے۔(نسائی کتاب قیام اللیل باب ذکر ما ستفتح به القیام) حضرت عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم رسول کریم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک شخص نے آکر یہ کہہ کر نماز شروع کی۔الله اَكْبَرُ كَثِيرًا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا وَ سُبْحَانَ اللَّهِ بُكْرَةً وَأَصِياد - یعنی اللہ سب سے بڑا ہے بہت بڑا اور سب تعریفیں اسی کے لئے ہیں بہت زیادہ اور اس کی ذات پاک ہے صبح بھی اور شام بھی۔نماز کے بعد رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ یہ کلمے خدا کو ایسے پیارے لگے کہ آسمان کے دروازے ان کے لئے وا کر دئیے گئے۔ابن عمر کہتے ہیں کہ اس کے بعد میں ہمیشہ یہ کلمے نماز میں دہراتا ہوں۔ترندی کتاب الدعوات باب دعاء ام سلمہ ) حضرت عائشہ کا بیان ہے کہ رسول کریم بالعموم نماز تہجد میں اس دُعا کے ☆ ساتھ نماز کا آغا ز فرماتے تھے:۔اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَالَ وَإِسْرَافِيْلَ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ، عَالِمَ الغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ، أَنْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِيْمَا كَانُوا فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَ اهْدِنِي لِمَا اخْتُلِفَ فِيهِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِكَ إِنَّكَ تَهْدِي مَنْ تَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ مسلم کتاب صلاة المسافرین باب دعاء في صلاة الليل) ترجمہ : اے اللہ ! جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے ربّ! زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے! پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والے تو ہی اپنے بندوں کے درمیان ان باتوں میں (آخری) فیصلہ فرمائے گا۔جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں۔(مولی ! ) مجھے اپنے اذن ( خاص ) سے حق و صداقت کی ان باتوں میں ( بھی ) ہدایت و راہنمائی نصیب فرما جن میں اختلاف کیا گیا ہے۔تو ہی جسے چاہتا ہے راہ راست کی طرف ہدایت دیتا ہے۔69